غزہ میں شدید لڑائی "بہت جلد" ختم ہو جائے گی: نیتن یاہو
نیتن یاہو نے کہا کہ وہ صرف اس معاہدے پر رضامند ہوں گے جس میں غزہ کی پٹی میں حماس کو اقتدار سے ہٹادیا جائے گا اور تقریباً 100 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا ۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کے خلاف شدید لڑائی ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ اسرائیلی نیوز چینل 14 ٹی وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بنجامن نیتن یاہو نے اتوار کو کہا کہ رفح میں جنگ کا شدید مرحلہ ختم ہونے والا ہے اور اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی میں شدید لڑائی ختم کرنے کے راستے پر ہیں۔
نیتن یاہو نے کہا کہ "اس کا مطلب غزہ کی پٹی میں جاری تنازع کا خاتمہ نہیں ہے اور حماس کے ٹھکانوں کے خلاف لڑائی کے ساتھ کارروائیاں جاری رہیں گی۔" غزہ میں شدید لڑائی کے خاتمے کے بعد، ہم شمال کی جانب پیش قدمی جاری رکھیں گے۔
انہوں نے لبنانی مسلح گروپ حزب اللہ کے خلاف مکمل جنگ شروع کرنے کے اسرائیل کے انتباہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل - لبنان کی سرحد پر جنگ بندی کو یقینی بنانے کے لیے کوئی بھی معاہدہ، ہماری شرائط کو پورا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف اس معاہدے پر رضامند ہوں گے جس میں غزہ کی پٹی میں حماس کو اقتدار سے ہٹادیا جائے گا اور تقریباً 100 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا، جو اب بھی فلسطینی انکلیو میں بند ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔