جی -7 گروپ کے ممالک روس کے خلاف متحد

جرمنی کے وزیر خارجہ هیكو ماس نے شام کے بحران کا حل نکالنے میں روس سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا-’’ہم جانتے ہیں کہ شام کے بحران کا حل روس کے بغیر نہیں ہو سکتا‘‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ٹورنٹو: جی -7 ممالک کے وزراء خارجہ نے روس کے رویہ کے خلاف متحد ہونے کے ساتھ ہی بات چیت کے لئے دروازے کھلے رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکہ کے سینئر افسر نے کل یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ وزراء خارجہ کے اجلاس میں روس، ایران اور شمالی کوریا کے معاملہ پر بات چیت کی گئی اور وینزویلا اور میانمار میں سیاسی ایشوزپر بھی غور وخوض کیا گیا۔

امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہاں پہلے دن کے اجلاس کے ختم ہونے پر بتایا’’روس کے رویے پر جی -7 گروپ نے متفقہ طور سے اس کے خلاف احتجاج کیا ہے‘‘۔

سینئر افسر نے کہا ’’روس کے ساتھ مذاکرات کے لئے جی -7 گروپ کے ارکان کے دروازے کھلے ہیں جبکہ ہم روس کو ان کی سرگرمیوں اور دوسرے ممالک کو غیر مستحکم کرنے کے ان کی کوششوں کے لئے اس ذمہ دار ٹھہراتے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا ’’ہم انہیں کہہ رہے ہیں، اگر تم اپنے آپ کو طاقتور ملک مانتے ہو تو ہمارے ساتھ مل کر کام کرو۔‘‘ جرمنی کے وزیر خارجہ هیكو ماس نے شام کے بحران کا حل نکالنے میں روس سے مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا-’’ہم جانتے ہیں کہ شام کے بحران کا حل روس کے بغیر نہیں ہو سکتا‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔