چین میں شدید زلزلہ، 111 افراد ہلاک، ریکٹر اسکیل پر شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی

چین کے شمال مغربی صوبوں گانسو اور چنگھائی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث 100 سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

چین کے شمال مغربی صوبوں گانسو اور چنگھائی میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 111 سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث گانسو اور چنگھائی صوبوں میں 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ژنہوا کے مطابق پڑوسی صوبے چنگھائی کے ہائیڈونگ شہر میں بھی نو افراد ہلاک اور 124 زخمی ہوئے۔ چین کے سرکاری نیوز میڈیا گلوبل ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے زلزلے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ صدر کی ہدایت کے مطابق متاثرہ افراد کی مناسب بحالی اور لوگوں کی محفوظ ریسکیو بشمول بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔


ژنہوا خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے کئی مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی مکانات کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے اور سڑکوں پر بھاگنے لگے۔ چین کے گانسو اور چنگھائی صوبوں میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

یو ایس جی ایس کے مطابق، زلزلہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 59 منٹ پر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، ابتدائی طور پر اس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ ژنہوا نے رپورٹ کیا کہ حکام نے زلزلے کے فوراً بعد ہنگامی ردعمل شروع کیا اور امدادی کارکنوں کو زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں بھیجا۔ یو ایس جی ایس کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صوبہ گانسو کے دارالحکومت لانژو سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب مغرب میں محسوس کیے گئے۔ اس کے بعد کئی چھوٹے جھٹکے لگے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔