سربیا میں پہلے مرحلے میں سات لاکھ سے زائد افراد کا ویکسی نیشن

زیرییلک نے کہا کہ آئندہ سات سے 10 دن میں بزرگوں کے دیکھ بھال کے مراکز، ہیلتھ کارکنان، ملازمین اور وارڈوں میں ٹیکہ کاری مکمل ہوجائیں گے۔ پہلے مرحلے میں سات لاکھ 20 ہزار افراد ویکسی نیٹ کیے جائیں گے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

بلغراد: سربیا میں سات لاکھ بیس ہزار افراد کو فائزر/ بایوانٹیک اور اسپوتنک کے پہلے مرحلے میں قطرے پلائے جائیں گے۔ یہ اطلاع وزارت صحت کے سکریٹری میرساد زیریلیک نے دی۔ گزشتہ روز وزیر اعظم اینا برینبیک کے ساتھ دارالحکومت بلغراد کے اسپتال کے دورے کے بعد میرساد زیرییلک نے کہا ’’آئندہ سات سے 10 دن میں بزرگوں کے دیکھ بھال کے مراکز، ہیلتھ کارکنان، ملازمین اور وارڈوں میں ٹیکہ کاری مکمل ہوجائیں گے۔ پہلے مرحلے میں سات لاکھ 20 ہزار افراد ویکسی نیٹ کیے جائیں گے۔

میرساد زیرییلک نے کہا کہ اس پروگرام کے اگلے مرحلے میں مختلف بیماریوں سے متاثر 75 سال سے زیادہ عمر کے سبھی شہریوں کو اور 64 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو کورونا ویکسین دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا ’’ہم توقع کرتے ہیں کہ اسپونتک وی کے پانچ لاکھ ویکسین ملیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ہم نے چین کے ’سنوفرم‘ کے ساتھ 8 لاکھ ویکسین کے لئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔