اسرائیلی فائرنگ میں 400 سے زائد فلسطینی زخمی
اسرائیلی فوجیوں نے جمعہ کو غزہ اور اسرائیل سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر آنسو گیس کے گولے چھوڑنے کے علاوہ فائرنگ بھی کی، جس میں تقریبا 430 افراد زخمی ہوگئے۔
طبی ذرائع کے مطابق تقریباً 50 لوگوں کو گولی لگی ہے جس میں تین لوگ سنگین طور پرزخمی ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ آنسو گیس کی زد میں آنے سے تقریباً 350 لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 30 مارچ سے فلسطینی غزہ پٹی پر عارضی خیمہ لگا کر’دی گریٹ مارچ آف رٹرن‘ نام سے مظاہرہ کررہے ہیں۔
مندرجہ ذیل لنک پر کلک کر کے سماعت کریں ڈی ڈبلیو کی رپورٹ:
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 May 2018, 11:36 AM