کورونا کے قہر سے دنیا پریشان، اب تک 32.70 لاکھ سے زائد افراد ہلاک
سی ایس ایس ای کے ذریعہ جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15 کروڑ 69لاکھ 19 ہزار 303 ہوگئی ہے، جبکہ 32 لاکھ 70 ہزار 397 افراد کی موت ہوگئی ہے۔
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے تیزی سے پھیلاؤ کے درمیان متاثرہ افراد کی تعداد 15.69 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 32.70 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15 کروڑ 69 لاکھ 19 ہزار 303 ہوگئی ہے، جبکہ 32 لاکھ 70 ہزار 397 افراد کی موت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ’جنتا کے پران جائے، پر پی ایم کی ٹیکس وصولی نہ جائے‘
عالمی طاقت کے سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 52 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ اس وبا سے 5.80 لاکھ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور اموات کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 401078 نئے معاملات کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 676 ہوگئی۔ وہیں اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 238270 لاکھ ہوگئی ہے۔
متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز ایک بار پھرسے بڑھ رہے ہیں اور اب تک 1.50 کروڑ سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 4.19 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
فرانس انفیکشن کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک 58.08 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 106262 لاکھ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ترکی نے کورونا سے متاثرہ معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 49.88لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور 58.08 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 58.08 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.10 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں متاثرہ کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 44.46 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 127858 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اموات کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 40.92 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 122470 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 35.67 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 78792 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں جرمنی دسویں نمبر پر ہے اور یہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35.17 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 84663 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجنٹینا میں کورونا متاثرین کی تعداد 31.18 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 66872 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 29.68 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 78792 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا سے 28.24 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 69445 افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔
کورونا انفیکشن کے معاملے میں ایران نے میکسیکو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں کورونا وائرس سے 26.27 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 74241 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ میکسیکو میں 23.61 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اموات کے معاملے میں یہ ملک دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک وائرس کی وجہ سے 218657 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 21.69 لاکھ سے زیادہ ہے اور 48095 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 18.24 لاکھ کو عبور کرچکی ہے جبکہ 62976 افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔
انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات 17.03 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ یہاں 46663 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 15.92 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 54687 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ نیدرلینڈ میں اب تک 15.72 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے اور اس وبا کی وجہ سے 17547 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک8.54 ست زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 18797 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دیگر پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وبا کا پھیلاؤ جاری ہے جہاں 7.70 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 11833مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ چین جہاں سے کورونا وائرس کا انفیکشن شروع ہوا، وہاں 102596 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 4846 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال خراب ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔