دنیا میں کورونا سے 1.80 کروڑ سے زیادہ متاثر، 6.88 لاکھ سے زائد افراد ہلاک
کورونا وائرس سے امریکہ میں اب تک 4667930 افراد متاثر اور 154841 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 2733677 افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 94104 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
جنیوا / بیجنگ / نئی دہلی: جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے قہر سے اب تک دنیا میں 1.80 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ اس جان لیوا وبا کی زد میں آنے سے 6.88 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ- 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ دنیا میں پہلے، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے، میکسیکو تیسرے اور برطانیہ چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ اموات کی تعداد کے لحاظ سے ہندوستان پانچویں مقام پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مدھیہ پردیش: کورونا سے کل 886 افراد ہلاک، 921 نئے معاملے
جان ہاپکنز یونیورسٹی میں سائنس اور انجینئرنگ سنٹر(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 18017556 ہوگئی ہے، جبکہ اس جان لیوا وباسے 688351 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کورونا وائرس سے امریکہ میں اب تک 4667930 افراد متاثر اور 154841 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 2733677 افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 94104 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ہندوستان میں کورونا کے بڑھتے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ-19 کے 52972 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کر کے 1803696 ہوچکی ہے اور اب تک 38135 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 1186203 شفایاب ہوچکے ہیں۔ فی الحال اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 570357 فعال کیسز ہیں۔
کووڈ- 19 سے متاثرین کے لحاظ سے روس چوتھے نمبر پر ہے، جہاں 849277 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 14104 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا سلسلہ بدستور بڑھتا جارہا ہے، جس کی وجہ سے جنوبی افریقہ کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا بھر میں پانچویں مقام پر آگیا ہے۔ اب تک یہاں لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8366 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں میکسیکو میں 439046 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اس وائرس کی زد میں آنے سے مرنے والے افراد کی تعداد 47746 ہوگئی ہے۔
پیرو میں بھی کورونا وائرس سے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں ۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 422183 تک جا پہنچی ہے اور 19408 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کووڈ- 19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں چلی اب دنیا بھر میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ اس ملک میں کورونا نے اب تک 359731 افراد کو متاثر کیا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9608 ہوچکی ہے۔ کولمبیا میں 317651 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10650 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس کے بعد کورونا متاثرین کے معاملے میں ایران کا نمبر ہے جہاں اب تک 309437 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 17190 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 306319 تک پہنچ چکی ہے اور 46286 افراد اس وبا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی اسپین میں کوروناوائرس متثرین کی تعداد 288522 ہے جبکہ 28445 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 279699 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 5976 افراد فوت ہوچکے ہیں ۔ سعودی عرب میں کورونا وائرس نے اب تک 278835 افراد کو متاثر کیا ہے اور 2917 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
یوروپی ملک اٹلی میں 248070 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35154 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں بنگلہ دیش میں 240746 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 3154 افراد اس وبا کی زد میں آنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 232856 ہوگئی ہے اور 5728 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 225198 ہے اور 30268 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں 211220 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 9154 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے بیلجیئم میں 9845، کینیڈا میں 8990، نیدرلینڈز میں 6169، سویڈن میں 5743، ایکواڈور میں 5736، انڈونیشیا میں 5236،مصر میں4728، چین میں 4669، عراق میں 4603، ارجنٹائنا میں 3288، بولیویا میں 3153، رومانیہ میں 2269،سوئزر لینڈ 1981،فلپائن میں 2059،گوئٹے مالا میں 1835 آئرلینڈ میں 1764 پرتگال میں 1738، پولینڈ میں 1731، یوکرین میں 1749، پنامہ میں 1471، کرغزستان 1347 اور افغانستان میں 1271 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔