میکسیکو کے صدر تیسری بار کورونا سے متاثر

لوپیز اوبراڈور پہلی بار جنوری 2021 میں کووڈ۔ 19 سے متاثر ہوئے تھے اور اس کے ایک سال بعد دوسری بار میکسیکو کے صدر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کورونا وبا سے پوری دنیا خوفزدہ ہے  اور کئی ملکوں میں یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ میکسیکو کے صدر اینڈریس مینوئل لوپیز اوبراڈور کا کہنا ہے کہ وہ تیسری بار کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور وہ اگلے کئی دنوں تک ذاتی ملاقاتیں منسوخ کر یں گے۔

لوپیز اوبراڈور نے اتوار کی رات ٹویٹر پر کہا ’’آپ اس پر یقین نہیں کریں گے دوست: میں کووڈ 19 ٹیسٹ میں مثبت پایا گیا ہوں۔ یہ خطرناک نہیں ہے. ... مجھے اپنا دورہ ملتوی کرنا پڑا، میں میکسیکو سٹی میں ہوں... میں کچھ دنوں کے لیے خود کو الگ تھلگ رکھوں گا۔ عدن آگسٹو لوپیز ہرنینڈز (سیکرٹری برائے داخلہ) صبح کے اجلاس کی قیادت کریں گے۔ جلد ہی ملتے ہیں۔‘


اس سے پہلے میکسیکو کے لیدڑ کی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ صدر کا یوکاٹن ریاست کا دورہ معطل کیا جا رہا ہے۔ لوپیز اوبراڈور پہلی بار جنوری 2021 میں کووڈ۔ 19 سے متاثر ہوگئے تھے اور مبینہ طور پر دو ہفتوں تک ان کا علاج کیا گیا تھا۔ اس کے ایک سال بعد دوسری بار میکسیکو کے صدر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، لیکن انہوں نے صرف چار دن کے لیے اپنی عوامی موجودگی منسوخ کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔