برطانیہ میں جنوری کے بعدکل سب سے زیادہ کورونا کے معاملہ

برطانیہ میں 4.55 کروڑ سے زائد افراد کو کووڈ-19 ویکسین کی پہلی ڈوز ملی ہے اور 3.4 کروڑ سے زائد افراد کو دونوں ڈوز مل گئی ہے۔

فائل تصویر آئی اےاین ایس
فائل تصویر آئی اےاین ایس
user

یو این آئی

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 32548 کیسز سامنے آئے ہیں جو جنوری کے بعد سے ایک دن میں سب سے زیادہ ہیں۔ اسی کے ساتھ ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 4990916 ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا کا خوف بڑھتا جا رہا ہے ۔برطانیہ میں ٹیکہ کی تیسری ڈوز کی بھی اجازت دے دی ہے۔ملک میں اس دوران وائرس سے مزید 33 افراد کی موت کے ساتھ ہلاکتوں کی کل تعداد 128301 ہو گئی۔


سرکاری اعداد و شمارکے مطابق برطانیہ میں 4.55 کروڑ سے زائد افراد کو کووڈ-19 ویکسین کی پہلی ڈوز ملی ہے اور 3.4 کروڑ سے زائد افراد کو دونوں ڈوز مل گئی ہے۔

وزیراعظم بورس جانسن نے پیر کو کہا تھا کہ لاک ڈاؤن سے باہر نکلنے کے انگلینڈ کے روڈ میپ کے آخری مرحلے کے تحت 19 جولائی کو زیادہ تر کووڈ-19 سے متعلق پابندیاں ختم کر دی جائیں گی۔ اس کی تصدیق 12 جولائی کو حکومت کی جانب سے تازہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
حالانکہ اپوزیشن پارٹی، لیبر پارٹی کے رہنما کیر اسٹارمر نے مسٹر جانسن پر اپنے منصوبوں سے ملک کو ’بد انتظامی اور بھرم‘ میں ڈالنے کا الزام عائد کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔