لنڈا یاکارینو بنیں ٹوئٹر کی نئی چیف ایگزیکٹیو افسر، ایلن مسک کا اعلان، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ایک نئے باب کا آغاز

ایلن مسک کا کہنا ہے کہ ’’لنڈا خاص طور سے بزنس آپریشنز پر توجہ مرکوز کریں گی، میں پروڈکٹ ڈیزائن اور نئی تکنیک پر دھیان دوں گا، میں لنڈا کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>لنڈا یاکارینو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

لنڈا یاکارینو، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹوئٹر‘ کے چیف ایگزیکٹیو افسر اور مالک ایلن مسک نے ٹوئٹر کے نئے چیف ایگزیکٹیو افسر کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ آج انھوں نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کر جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ ’’میں ٹوئٹر کی نئی سی ای او کی شکل میں لنڈا یاکارینو کا استقبال کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ لنڈا خاص طور سے بزنس آپریشنز پر توجہ مرکوز کریں گی، جبکہ میں پروڈکٹ ڈیزائن اور نئی تکنیک پر دھیان دوں گا۔ پلیٹ فارم کو سبھی چیزوں والے ایپ ’ایکس‘ میں بدلنے کے لیے لنڈا کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ ٹوئٹر کے مالک ایلن مسک نے گزشتہ دنوں اشارہ دیا تھا کہ ٹوئٹر کو نیا سی ای او جلد مل سکتا ہے۔ مسک نے یہ اعلان کیا تھا کہ انھوں نے ایکس/ٹوئٹر کے لیے نئے سی ای او کو ہائر کر لیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ نئی سی ای او 6 ہفتوں میں کام شروع کر دیں گی۔ اب جبکہ مسک نے لنڈا کو نئے سی ای او بنائے جانے کا اعلان کر دیا ہے تو لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہونا لازمی ہے کہ مسک کی ذمہ داریاں کیا ہوں گی۔ اس سلسلے میں مسک نے ظاہر کر دیا ہے کہ ان کا کردار ایگزیکٹیو پریسیڈنٹ اور سی ڈی تو، پروڈکٹ کی دیکھ ریکھ کرنے والے سافٹ ویئر اور سسٹم آپریٹر کی شکل میں ہوگی۔


واضح رہے کہ لنڈا یاکارینو کا نام پہلے سے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو افسر کی ریس میں چل رہا تھا۔ ان کے لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق یاکارینو 2011 سے این بی سی یونیورسل کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ حال میں ان کا کردار گلوبل ایڈورٹائزنگ اور پارٹنرشپس میں چیئرپرسن کا ہے۔ اس سے پہلے انھوں نے کمپنی کے کیبل انٹرٹینمنٹ اور ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ سیلس ڈویژن کے لیے کام کیا ہے۔ اب ٹوئٹر کی سی ای او بننے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے معیار میں اضافہ ہوگا اور ٹوئٹر کا ایک نیا باب شروع ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔