کم جونگ اُن نے دشمن ملک کو تباہ کرنے کا عزم کیا: کے سی این اے

شمالی کوریا کے اعلیٰ رہنما نے یونیورسٹی کو نئی فوجی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی ہدایت دی ہے جو پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ساتھ مکمل طور پر وفادار ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کہا کہ اگر کسی دشمن ملک نے فوجی تصادم کا آپشن چنا تو انہوں نے دشمن ملک کو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے تباہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

ایجنسی نے کہا کہ شمالی کوریا کے اعلیٰ رہنما کم جونگ  اُن نے بدھ کو کم جونگ اِل یونیورسٹی آف ملٹری اینڈ پولیٹکس کے دورے کے دوران یہ بیان دیا۔ یونیورسٹی، جس کا نام کم جونگ ان کے مرحوم والد کے نام پر رکھا گیا ہے، کور کمانڈنگ افسران کے لیے ملٹری ٹریننگ اسکول کے طور پر جانا جاتا ہے۔
کم جونگ  اُن نے کہاکہ "اب جنگ کے لیے پہلے سے زیادہ بہتر طریقے سے تیار ہونے کا وقت ہے اور ڈی پی آر کے کو جنگ کے لیے زیادہ طاقت کے ساتھ تیار رہنا چاہیے۔"


شمالی کوریا کے اعلیٰ رہنما نے یونیورسٹی کو نئی فوجی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی ہدایت دی ہے جو پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ساتھ مکمل طور پر وفادار ہوں گے اور 'نظریاتی، ذہنی، عسکری، اخلاقی اور تزویراتی برتری' کے ساتھ دشمن پر مکمل طور پر غلبہ حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔