مشی گن میں کملا ہیرس نے ٹرمپ پر برتری حاصل کی

کملا ہیرس کو آئیووامیں 47 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے جب کہ ڈونالڈ  ٹرمپ کو 44 فیصد کی حمایت حاصل ہے،ویسے ٹرمپ نے 2016 اور 2020 میں دو بار آئیووا جیتا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

امریکی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے سوئنگ اسٹیٹ مشی گن میں اپنے حریف اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل کر لی ہے۔ راسموسن رپورٹس اور قدامت پسند اشاعت امریکن تھنکر کے ایک سروے کے مطابق، کملا ہیرس نے سوئنگ اسٹیٹ مشی گن میں مسٹر ٹرمپ پر ایک فیصد پوائنٹ کی برتری حاصل کی ہے۔ راسموسن رپورٹس اور امریکن تھنکرز کے ذریعہ فون اور آن لائن کے ذریعے کرائے گئے اس سروے میں پتا چلا ہے کہ اگر آج انتخابات ہوئے تو مشی گن میں 49 فیصد ممکنہ ووٹرز کملا ہیرس کو ووٹ دیں گے، اور 48 فیصد ٹرمپ کو ووٹ دیں گے، جبکہ 1 فیصد ووٹرز کا کہنا ہے کہ وہ کسی دیگر امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ جبکہ 2 فیصد ووٹرز کوئی فیصلہ نہیں کر سکے۔

قابل ذکر ہے کہ 17 اکتوبر کو شائع ہونے والے سروے میں دونوں امیدوار 48 فیصد ووٹوں کے ساتھ برابر تھے۔ راسموسن کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں بھی نتیجہ یہی نکلا۔ یہ سروے 24 اکتوبر سے یکم نومبر تک 908 ممکنہ ووٹرز کے درمیان کیا گیا۔


ادھر ایک اور ریاست میں کملا ہیرس نے برتری حاصل کر لی ہے۔امریکہ کی نائب صدر اور صدر کے عہدہ کے انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے ریاست آئیووا میں اپنے حریف اور ریپبلکن امیدوار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل کر لی ہے۔

ایک حالیہ سروے کے مطابق کملا ہیرس کو 47 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے جب کہ ڈونالڈ  ٹرمپ کو 44 فیصد کی حمایت حاصل ہے۔ ڈونالڈ  ٹرمپ نے 2016 اور 2020 میں دو بار آئیووا جیتا تھا۔ یہ 2016 میں ڈونالڈ  ٹرمپ کے خلاف ہیلری کلنٹن تھیں، جب کہ 2020 میں، جب ان کے مدمقابل موجودہ صدر جو بائیڈن تھے۔ یہ سروے 28-31 اکتوبر کے درمیان 808 ممکنہ ووٹرز کے درمیان کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔