بائڈن جیت کے ہدف کے قریب، 264 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے
ڈیموکریٹس کانگریس (وفاقی پارلیمان) کے انتخاب میں ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کی جانب گامزن ہے جبکہ سینیٹ میں مقابلہ کانٹے کا ہو گیا ہے۔
امریکہ کے 59ویں صدارتی انتخاب کے لیےکچھ ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہےجبکہ زیادہ تر ریاستوں میں نتائج آ چکےہیں اور ابھی تک جہاں سے نتائج آئے ہیں اس کے مطابق ڈیموکریٹس کے امیدوار جو بائڈن کو کافی بڑھت ہے۔
واضح رہے امریکہ کا صدر بننے کے لئے امیدوار کو کم از کم 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے ہوتے ہیں اور ابھی تک موصول نتائج کے بعد جو بائڈن کو 264 ووٹ حاصل ہو چکےہیں جبکہ صدر ٹرمپ کو 214 ووٹ حاصل ہو چکے ہیں۔ جن ریاستوں میں گنتی جاری ہےوہ بہت اہم ہیں اور وہاں بہت قریبی مقابلہ ہے۔ادھر ڈیموکریٹس کانگریس (وفاقی پارلیمان) کے انتخاب میں ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرنے کی جانب گامزن ہے جبکہ سینیٹ میں مقابلہ کانٹے کا ہو گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق مسٹر ٹرمپ اوہایو اور فلوریڈا سمیت 16 ریاستوں پر قبضہ کیا ہے جبکہ مسٹر بائیڈن کو نیویارک اور کیلیفورنیا سمیت 12 ریاستوں میں سبقت حاصل ہے۔
صدارتی الیکشن 2020 کو واقعی مسٹر ٹرمپ کی پہلی مدت کار کے حوالے سے انتدابی عمل مانا جا رہا ہے۔ رواں برس سامنے آنے والی عالمی وبا ’کووِڈ۔19‘، معیشت پر اس کے اثرات اور بلیک (کالے) افراد کے خلاف پولیس کی بربریت کے الزامات پر شہری بد امنی جیسے مسائل پر مسٹر ٹرمپ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
علاوہ ازیں مسٹر ٹرمپ کی ’امریکہ فرسٹ‘ پالیسی نے وسیع پیمانے پر ملک کے عالمی مستقل اتحاد اور تجارتی تعلقات میں تبدیل کر دیا ہے لہٰذا پوری دنیا کی نظر امریکی رائے دہندگان پر ہے۔
صدارتی انخاب میں فتح کے لیے امیدواروں کو 50 ریاستوں اور کولمبیا اضلاع کو الاٹ 538 الیکٹورل کالج کے ووٹ میں سے کم از کم 270 پر جیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ جو امیدوار کسی ریاست میں مقبول ووٹ جیتتا ہے، وہ ریاست کے انتخابی ووٹ کو حاصل کرسکتا ہے۔
قبل ازیں دن میں مسٹر ٹرمپ نے صدارتی الیکشن میں اپنی فتح پر یقین کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا،’ہم پورے ملک میں یقیناً اچھی چیزیں ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ آپ سبھی کا شکریہ‘۔مسٹر ٹرمپ نے انتخابی نتائج سے جوش میں آکر ٹویٹ کیا،’میں آج رات بیان جاری کروں گا۔ بڑی جیت ہوگی‘۔
انتخابی ماہرین نے کہا ہے کہ ریاست فلوریڈا اس معاملے میں کسی بھی امیدوار کی جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہے۔ اگر بائیڈن یہ جیت جاتے ہیں تو مسٹر ٹرمپ کے لیے جیت کا راستہ ’بہت مشکل‘ ہو جائے گا۔ فلوریڈا میں حسب امید تیزی سے نتائج کی رپورٹ سامنے آ رہی ہے۔
امریکہ میں بڑی تعداد میں ہندوستانی مہاجر ہیں جو اس بار اگلے صدر کے بطور مسٹر بائیڈن کے انتخاب کا ارادہ رکھتے ہیں۔ خصوصی طور پر ہندوستانی امریکی آبادی میکسکو کے بعد ملک میں دوسرا سب سے بڑا تارکین وطن کا گروپ ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Nov 2020, 7:11 AM