بےنظیر بھٹو کے بعد دوسری برسراقتدار وزیر اعظم، جو ماں بنیں

نیوزی لینڈ تاریخ کی کم عمر ترین وزیر اعظم جیسِنڈا آرڈرن کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہو گئی ہے۔ بےنظیر بھٹو کے بعد وہ دنیا کی دوسری ایسی رہنما ہیں، جو وزیر اعظم کے عہدے پر رہتے بچے کا جنم دیا۔

بےنظیر بھٹو کے بعد دوسری برسراقتدار وزیر اعظم، جو ماں بنیں
بےنظیر بھٹو کے بعد دوسری برسراقتدار وزیر اعظم، جو ماں بنیں
user

ڈی. ڈبلیو

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسِندا آرڈرن کو مقامی وقت کے مطابق جمعرات 21 جون کی صبح چھ بجے آکلینڈ کے سٹی ہسپتال لایا گیا۔ انہوں نے شام پونے پانچ بجے ایک بچی کو جنم دیا۔ ان کے بوائے فرینڈ کلارک گیفورڈ بھی ہسپتال میں ان کے ہمراہ تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا

وزیر اعظم آرڈرن نے بعد ازاں اپنی نومولود بیٹی اور پارٹنر کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’میں خود کو خوش قسمت محسوس کر رہی ہوں، پونے پانچ بجے ایک صحت مند بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا وزن 3.3 کلوگرام ہے۔ آپ سب کی طرف سے نیک خواہشات کے اظہار کے لیے میں شکر گزار ہوں۔‘‘

37 سالہ جیسِنڈا آرڈرن دنیا کی کم عمر ترین خاتون وزیر اعظم بھی ہیں۔ انہوں نے رواں برس جنوری میں اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے شریک حیات نیوزی لینڈ کے ایک ٹی وی شو کے میزبان ہیں۔

پاکستان کی مقتولہ سابق وزیر اعظم بےنظیر بھٹو کے بعد آرڈرن دنیا کی وہ دوسری ایسی حکومتی سربراہ ہیں، جن کے ہاں وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہونے کی مدت کے دوران کسی بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ بےنظیر بھٹو کے ہاں آصفہ بھٹو زرداری کی پیدائش سن 1990 میں ہوئی تھی اور وہ اس وقت پاکستان کی وزیر اعظم تھیں۔

ایک دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ آرڈرن کی بیٹی کی پیدائش آج 21 جون کے روز ہوئی، جو کہ بےنظیر بھٹو کا یوم پیدائش بھی ہے۔

نیوزی لینڈ کی موجودہ وزیر اعظم ان دنوں زچگی کی وجہ سے چھٹی پر ہیں اور اس دوران نائب وزیر اعظم ونسٹن پیٹرز بطور وزیر اعظم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔