اسرائیل-حماس جنگ 11 ہفتہ بعد بھی جاری، غزہ پٹی میں بلیک آؤٹ، بھوک سے تڑپ رہے لوگ

انٹرنیٹ ایکسیس ایڈووکیسی گروپ NetBlocks.org کے مطابق انٹرنیٹ اور ٹیلی فون لائنیں جمعرات کی شام کو ہی بند کر دی جس سے ہفتہ کی صبح تک امداد کی تقسیم اور راحت رسانی کے کاموں میں رخنہ اندازی پیدا ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>اسرائیل پر حماس کے حملے کی تصویر،&nbsp;@JoeTruzman</p></div>

اسرائیل پر حماس کے حملے کی تصویر،@JoeTruzman

user

قومی آواز بیورو

اسرائیل-حماس جنگ گیارہ ہفتے بعد بھی جاری ہے اور اس کے ختم ہونے کے فی الحال کوئی آثار بھی دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ کمیونکیشن بلیک آؤٹ غزہ میں دکھائی دے رہا ہے جس کی وجہ سے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کنکشن کٹ گئے ہیں۔ اس وجہ سے غزہ پٹی میں ہفتہ کے روز پریشانی کافی بڑھ گئی۔ اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی کا تو کہنا ہے کہ غزہ میں حال کے دنوں میں بھوک کی سطح بہت بڑھ گئی ہے جو فکر انگیز ہے۔

انٹرنیٹ ایکسیس ایڈووکیسی گروپ NetBlocks.org کے مطابق انٹرنیٹ اور ٹیلی فون لائنیں جمعرات کی شام کو ہی بند کر دی جس سے ہفتہ کی صبح تک امداد کی تقسیم اور راحت رسانی کے کاموں میں رخنہ اندازی پیدا ہوئی۔ گروپ کے ڈائریکٹر ایلپ ٹوکر کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بلیک آؤٹ جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے محکمہ نے کہا کہ جنوب میں ٹیلی مواصلات لائنوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے سبب غزہ کے ساتھ مواصلات سنگین طور سے رخنہ انداز ہو گیا ہے۔ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر کیے گئے حملے کے بعد سے ہی اسرائیل نے حماس جنگجوؤں کے خلاف جوابی حملہ کرنا شروع کر دیا تھا جو اب تک جاری ہے۔


جنگ سے پیدا مشکل حالات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ غزہ کی 85 فیصد آبادی اپنے گھروں سے نکل کر جنوب میں پناہ گزیں کیمپوں میں پہنچ گئے ہیں۔ حماس کے جنگجوؤں اسرائیل میں حملہ کر تقریباً 1200 لوگوں کا قتل کر دیا تھا جن میں سے بیشتر شہری تھے۔ انھوں نے 240 سے زائد اسرائیلیوں کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔ حماس نے نومبر میں فلسطینی قیدیوں کے بدلے 100 سے زیادہ اسرائیلی یرغمالوں کو رِہا کر دیا تھا۔ دونوں طرف سے آزاد کرائے گئے تقریباً سبھی افراد خواتین و نابالغ تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔