ایران نے سویڈن کے سفارت خانے کے انچارج کو قرآن پاک جلانے پر طلب کیا

سویڈش حکومت کی خاموشی اور غیر فعال رویہ انسانی حقوق کے بنیادی اور واضح ترین اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ایران نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی اور جلانے کے معاملے میں ان کے سفیر کی غیر موجودگی میں سویڈن کے سفارت خانے کے انچارج کو طلب کیا ہے۔ یہ اطلاع ایرانی وزارت خارجہ کے مغربی یورپ کے شعبہ کے سربراہ مجید نیلی احمدی نے دی۔ سویڈش سفیر کی غیر موجودگی میں ایران میں سویڈش سفارت خانے کے انچارج کو بلایا گیا۔

وزارت نے ایک ٹیلی گرام میں لکھاکہ "ہم اسلام کی سب سے اہم مقدس کتابوں میں سے ایک قرآن کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں، جو کہ ایک دن پہلے سویڈن میں ہوئی تھی۔ سویڈش حکومت کی خاموشی اور غیر فعال رویہ انسانی حقوق کے بنیادی اور واضح ترین اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔"


بدھ کو اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا، مسلمانوں کی عید الاضحیٰ سے ایک دن پہلے جس میں قرآن مجید کو نذر آتش کیا گیا۔ سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے کہا کہ پولیس کا فیصلہ قانونی لیکن غیر منصفانہ تھا۔ واضح رہے کہ سویڈن میں قرآن جلانے سے متعلق یہ پہلا احتجاج نہیں ہے بلکہ اس طرح کے مظاہروں سے سویڈن اور ترکی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔