ایران میں عیدالفطر کے موقع پر کاروبار اور مذہبی مقامات کھل گئے

رمضان کے بعد ریستوران دوبارہ کھول دیے جائیں گے ،کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی لیکن میچوں کو دیکھنے کے لیے شائقین کو کھیل کے میدانوں میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ایران نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں میں نرمی کردی ہے اور کل سے عید الفطر کے لیے کاروبار ، مذہبی اور ثقافتی مقامات دوبارہ کھول دئے گئے ہیں ۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ اتوار کو عیدالفطر کے موقع پر عجائب گھر اور تاریخی مقامات کو دوبارہ کھولا جارہا ہے۔مقدس مزارات کو پیر سے کھول دیا جائے گا۔


صدر روحانی نے گذشتہ اتوار کو یہ اعلان کیا تھا کہ مزارات کو صبح کے اوقات میں اور سہ پہر کے وقت تین، تین گھنٹے کے لیے کھولا جائے گا۔ملک بھر میں تمام ورکر آیندہ ہفتے سے کام پر آجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے کرونا وائرس کے تعلق سے تین مراحل کو عبور کر لئے ہیںاب چوتھے مرحلے میں ایران کے31 میں سے 10 صوبوں میں کرونا وائرس پر قابو پایا جائے گا۔ان صوبوں میں صورت حال بہتر ہے وہاں اسکریننگ کا کام تیز کیا جائے گا اور متاثرہ مریضوں کو باقی آبادی سے الگ تھلگ کیا جائے گا۔

صدر روحانی نے یہ بھی کہا تھا کہ رمضان کے بعد ریستوران دوبارہ کھول دیے جائیں گے ،کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی لیکن میچوں کو دیکھنے کے لیے شائقین کو کھیل کے میدانوں میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جامعات بھی 6 جون سے دوبارہ کھول دی جائیں گی لیکن میڈیکل اسکول بند رہیں گے۔


ان کے مطابق ایران میں کووِڈ-19 سے 88 فیصد اموات ایسے افراد کی ہوئی ہیں جو پہلے بھی مختلف عوارض کا شکار تھے۔ وزارت صحت کے مطابق ایران میں اب تک کرونا وائرس سے سات ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

بشکریہ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔