کناڈا کے صوبے کیوبک میں منکی پوکس کے معاملے بڑھ کر 132 ہوئے
صحت عامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مائلن ڈروئن نے بتایا کہ 126 ایکٹو معاملوں کے ساتھ مونٹریال ملک میں اس بیماری کا مرکز بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنس پرست برادری کے لوگ اس انفیکشن کا زیادہ شکار ہیں۔
اوٹاوا: کناڈا کے صوبے کیوبیک میں منکی پوکس کے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 132 ہو گئی ہے۔ ملک کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی ہے۔ وزارت نے منگل کو ٹوئٹ کیا کہ ’’کیوبیک میں 13 جون تک منکی پوکس انفیکشن کے 132 معاملے ریکارڈ کیے گئے ہیں، 27 مئی سے اب تک 3080 ویکسین لگائی گئی ہیں‘‘۔
کیوبیک میں نئے معاملے رپورٹ ہونے کے ساتھ کناڈا میں منکی پوکس کے فعال معاملوں کی تعداد 155 تک پہنچ گئی ہے۔ صحت عامہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مائلن ڈروئن نے صحافیوں کو بتایا کہ 126 ایکٹو معاملوں کے ساتھ مونٹریال ملک میں اس بیماری کا مرکز بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جنس پرست برادری کے لوگ اس انفیکشن کا زیادہ شکار ہیں۔
کیوبیک کے محکمہ صحت کے عبوری ڈائریکٹر لیوک بوائلیو نے کہا کہ صورت حال قابو میں ہے کیونکہ معاملوں کا پھیلاؤ سست ہے۔ محکمہ نے کہا کہ 10 جون کو ایک برٹش کولمبیا سے، چار البرٹا سے، نو اونٹاریو سے اور 98 کیوبیک سے، کل 112 معاملے سامنے آئے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔