شیخ حسینہ نے جرم کیا ہے تو انہیں حوالے کیا جانا چاہیے: یونس
پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ بنگلہ دیش میں انتخابات کب ہوں گے اس کے بارے میں ان کے پاس کوئی مقررہ وقت نہیں ہے۔
بنگلہ دیش میں سیاست میں کافی ہلچل ہے اور شیخ حسینہ کو لے کر بیان آ رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ ہندوستان میں پناہ لینے والی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اگر جرائم کا ارتکاب کیا ہے تو ان کی حوالگی ہونی چاہیے۔
پروفیسر یونس نے نیویارک ٹائمز کلائمیٹ فارورڈ سمٹ میں ایک سوال کے جواب میں کہا، "کیوں نہیں، اگر انہوں نے جرم کیا ہے تو انہیں حوالگی اور انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔"پروفیسر یونس اس وقت نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کر رہے ہیں۔
پروفیسر یونس جو اس وقت عبوری حکومت کے رہنما ہیں، سے پوچھا گیا کہ کیا ان کا الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ ہے؟ انہوں نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا، ’’ کیا میں ایسا شخص نظر آتا ہوں جو الیکشن لڑے گا؟
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں انتخابات کب ہوں گے اس کے بارے میں ان کے پاس کوئی مقررہ وقت نہیں ہے۔ ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق ملک میں قائم کئی کمیشن آنے والے مہینوں میں اصلاحاتی سفارشات دیں گے جس کے بعد انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔