میں بہت باصلاحیت اور اسمارٹ ہوں: ٹرمپ
‘’میں ایک بہت مستحکم اور باصلاحیت ہوں اور میری سب سے بڑی صلاحیت ذہنی استحکام ہے اور میں واقعی بہت اسمارٹ ہوں‘‘
واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مصنف کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کاروباری کیریئر اور انتخابات میں جیت سے پتہ چلتا ہے کہ وہ 'ایک بہت مستحکم اور باصلاحیت' ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کے پہلے سال پر لکھی گئی اپنی کتاب -’فائر اینڈ فيوري: ا ن سائڈ دی ٹرمپ وائٹ ہاؤس‘ میں مصنف مائیکل وولف نے مسٹر ٹرمپ کی دماغی صحت پر سوال اٹھائے ہیں۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا ''میں ایک بہت مستحکم اور باصلاحیت ہوں اور میری سب سے بڑی صلاحیت ذہنی استحکام ہے اور میں واقعی بہت اسمارٹ ہوں‘‘۔
انہوں نے کہا میں بہت کامیاب تاجر رہا، ٹی وی اسٹارسے سب سے اوپر ... پہلی کوشش میں امریکہ کا صدر بننا۔ اس سے کیا میری صلاحیتوںکا پتہ نہیں چلتا۔ میں بہت باصلاحیت اور اسمارٹ ہوں۔
کیمپ ڈیوڈ میں سینئر ریپبلکن رہنماؤں سے ملاقات کرنے کے بعد صحافیوں سے مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایک ’بہترین طالب علم‘ تھے اور انہوں نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے.انہوں نے مسٹر وولف کو ایک دھوکے باز مصنف قرار دیتے ہوئے اس کی تحریر کو محض تصور قراردیا ہے۔
کتاب میں مسٹر ٹرمپ کو ایک ایسے بے صبرے شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے جن کوپالیسیوں پر پکڑ نہیں ہے اور جو اپنی ہی باتیں دہراتے رہتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔