ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہر، شہزادہ فلپ کا انتقال، شاہی خاندان غم میں ڈوبا

شہزادہ فلپ بیماری اور عمر کی زیادتی کے باعث اگست 2017 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو گئے تھے اور آخری بار انہیں جولائی 2020 میں عوامی طور پر دیکھا گیا تھا۔

تصویر بذریعہ @RoyalFamily
تصویر بذریعہ @RoyalFamily
user

قومی آواز بیورو

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہر،شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔شاہی خاندان نے ٹوئٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ شہزادہ فلپ برطانیہ کی تاریخ میں طویل ترین عرصے تک رائل کونسورٹ کے عہدے پر رہنے والے شہزادہ تھے۔ شہزادہ فلپ کی موت کا اعلان شاہی خاندان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ٹوئٹ میں کیا گیا ہے۔ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’انتہائی دکھ کے ساتھ ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ ملکہ برطانیہ کے شوہر، شہزادہ فلپ، ڈیوک آف ایڈن برگ اب نہیں رہے۔‘‘

رائل فیملی کی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ شہزادہ فلپ کی اچانک موت آج (9اپریل کی) صبح ونڈسر محل میں ہوئی۔ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ اس حوالے سے مزید اعلانات کچھ دیر میں کیے جائیں گے۔ بہر حال، برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ فلپ کی طبیعت کچھ عرصے سے خراب چل رہی تھی اور انہیں رواں برس فروری میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ شہزادہ فلپ بیماری اور عمر کی زیادتی کے باعث اگست 2017 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو گئے تھے اور آخری بار انہیں جولائی 2020 میں عوامی طور پر دیکھا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔