حزب اللہ نے کمانڈر کی موت کا 24 گھنٹے کے اندر لیا بدلہ، اسرائیل پر 200 راکٹ سے حملہ، ایمرجنسی کا اعلان

بتایا جا رہا ہے کہ بیشتر راکٹس کو آئرن ڈوم نے ہوا میں تباہ کر دیا، ابھی تک کسی کے بھی جاں بحق ہونے کی خبر نہیں ہے، ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی افسران کی میٹنگ طلب کی گئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

حزب اللہ کے سینئر کمانڈر طالب عبداللہ اسرائیلی فوج کی ایئر اسٹرائیک میں 11 جون کی شب ہلاک ہو گیا تھا، جس سے ناراض حزب اللہ نے 24 گھنٹے کے اندر بدلے کی کارروائی کی ہے۔ اپنے کمانڈر کی موت کے کچھ ہ گھنٹوں بعد حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 200 راکٹ اسرائیل کی طرف داغ دیے ہیں۔ اس حملے کے بعد حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اسرائیل کے فوجی ٹھکانوں کو ہدف بنایا ہے۔

بڑے پیمانے پر راکٹ حملہ کے بعد لبان سرحد سے ملحق اسرائیلی شہر سائرن کی آوازوں سے گونج اٹھے ہیں۔ شروعاتی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ بیشتر راکیٹس کو آئرن ڈوم نے ہوا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔ فی الحال کسی کے بھی جاں بحق ہونے کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔ حالانکہ ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے اور سیکورٹی افسران کی فوری میٹنگ طلب کی گئی ہے۔


راکٹ بیراج کے فوراً بعد کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے کئی راکٹ لانچروں کو تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج نے لبنان سرحد کے 10 کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے قصبوں اور گاؤں میں رہنے والوں کو بم شیلٹر میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس درمیان اسرائیلی میڈیا نے لبنان کی طرف سے کیے گئے اب تک کے سبھی حملوں میں تازہ حملے کو سب سے بڑا بتایا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حزب اللہ نے ایک ساتھ تقریباً 200 راکٹ داگے ہیں۔ ان میں سے بیشتر کا نشانہ اسرائیل کا رافیل ڈیفنس سسٹم تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔