نیوزی لیند کے کنیٹر بری شہر میں شدید بارش اورسیلاب، ہنگامی صورتحال کا اعلان

ایشبرٹن شہر میں 4000 گھروں میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیا ہے اور افسران نے علاقے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا ہے۔

فائل علامتی تصویر
فائل علامتی تصویر
user

یو این آئی

شدید بارشوں کی وجہ سے نیو زی لیند کے کئی شہروں میں صورتحال انتہائی خراب ہو گئی ہے اور کچھ شہروں میں تو ہنگامی صورتحال کا اعلان کر دیا ہے۔نیوزی لینڈ کے علاقے کینٹربری میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا ہے ، جہاں شدید بارشوں کے باعث لوگوں کو سیلاب اور بجلی کی کٹوتی کا سامنا ہے۔

مقامی حکومت نے اتوار کے روز کہا ’’کینٹربری سول پروٹیکشن ایمرجنسی مینجمنٹ گروپ نے کینٹربری میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا ہے ، پورے خطے میں ہنگامی اختیارات میں توسیع کی گئی گئی ہےکیونکہ شدید بارشوں کے سبب سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے‘‘َ۔


اسٹف نیوز پورٹل کے مطابق اس وقت ایشبرٹن شہر میں 4000 گھروں میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیا ہے اور افسران نے علاقے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا ہے۔

اس علاقے میں کئی راستے بند کردیئے گئے ہیں۔ تقریباً 300 گھروں میں بجلی کی سپلائی بند ہے۔ پیر تک اس خطے میں بارش ہونے کے آثار ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔