بنگلہ دیش میں مال گاڑی اور مسافر ٹرین کے درمیان شدید ٹکر، 15 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

مقامی پولیس افسر سراج الاسلام نے کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ کچھ لوگوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں، فی الحال راحت و بچاؤکاری کا عمل جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>بنگلہ دیش ٹرین حادثہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

بنگلہ دیش ٹرین حادثہ، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

بنگلہ دیش میں مال گاڑی اور مسافر ٹرین میں شدید ٹکر کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے کشور گنج میں ایک مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے درمیان زوردار ٹکر ہوئی جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں کچھ کی حالت انتہائی سنگین ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ٹرین حادثہ بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ سے تقریباً 80 کلومیٹر دور بھیرو علاقے میں ہوئی۔ مقامی میڈیا نے جائے حادثہ پر موجود لوگوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثہ میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں اور کئی مسافر تو اب بھی ٹرین میں دبے یا پھنسے ہوئے ہیں۔ دراصل ٹکر کے بعد ٹرین کے کچھ ڈبوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کچھ لوگ اسی میں پھنس گئے ہیں۔ حالانکہ راحت رسانی اور بچاؤکاری کا عمل جاری ہے۔ فائر بریگیڈ سروس کے اہلکار موقع پر پہنچ چکے ہیں زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔


خبر رساں ایجنسی رائٹرس کے مطابق مقامی پولیس افسر سراج الاسلام نے مہلوکین کی تعداد میں اضافہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کو حادثے میں سنگین چوٹیں آئی ہیں جنھیں فوری طور پر علاج مہیا کرایا گیا ہے۔ فی الحال راحت رسانی کا عمل جاری ہے اور زخمیوں کو اسپتال بھیجا جا رہا ہے۔ جائے حادثہ پر موجود لوگ متاثرہ ڈبے میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالنے میں مدد کر رہے ہیں۔ ٹرین حادثہ کی جو تصویریں سامنے آئی ہیں اسے دیکھ کر اس کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ٹرین کی ایک بوگی پوری طرح سے پلٹی ہوئی نظر آ رہی ہے جس میں پھنسے لوگوں کو مقامی افراد نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔