حماس کے حامیوں نے سڈنی اوپیرا ہاؤس کے باہر اسرائیلی پرچم جلائے

اوپیرا ہاؤس کو اسرائیلی پرچم کے رنگوں میں روشن کرنے سے فلسطینی مشتعل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اوپرا ہاؤس کے باہر تقریباً 2000 لوگ جمع تھے۔ اسرائیلی پرچم نذرآتش کرنے کی کوشش کی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ ایک خوفناک مرحلے تک پہنچ گئی ہے۔ اس جنگ کے درمیان آسٹریلیا کا اوپرا ہاؤس اسرائیلی پرچم کے نیلے اور سفید رنگوں میں رنگ گیا۔ لیکن فلسطینی حامی اس سے ناخوش تھے۔ اس کے خلاف احتجاج میں حماس کے حامیوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کرنے کی کوشش کی۔

نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع ہوئی خبر کے مطابق اوپیرا ہاؤس کو اسرائیلی پرچم کے رنگوں میں روشن کرنے سے فلسطینی مشتعل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اوپیرا ہاؤس کے باہر تقریباً 2000 لوگ جمع تھے۔ اسرائیلی پرچم نذرآتش کیے گئے۔ پولیس نے فلسطینی حامیوں کو روکنے کے لیے سڈنی اوپیرا ہاؤس کے ارد گرد اسٹیل کی  گھیرا بندی کر رکھی ہے۔ اس ریلی کا اہتمام فلسطین ایکشن گروپ سڈنی نے کیا تھا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران کچھ مظاہرین ماسک پہنے ہوئے تھے۔


اس دوران مظاہرین اسرائیل مخالف اور یہودی مخالف نعرے لگا رہے تھے۔ بعض نے اسرائیلی جھنڈوں کو جلانے کی کوشش بھی کی۔ اس سے قبل آسٹریلوی پولیس نے سڈنی کی یہودی برادری سے کہا تھا کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان اس جنگ میں اب تک تقریباً 1100 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔ دونوں طرف سے حملے جاری ہیں۔ یہ جنگ حماس نے شروع کی تھی جس کے بعد اسرائیل نے بھرپور جوابی حملہ کیا۔ اسرائیل نے حماس کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔