یونان: ’وزارت میں بم رکھا ہوا ہے...‘، نامعلوم شخص کا فون آنے کے بعد ہوا زوردار دھماکہ، تفتیش شروع

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے ایک اخبار کو بتایا کہ وزارت میں بم رکھا ہوا ہے اور اس نے پولیس کو اس کی جانکاری دے دی ہے، خبر ملتے ہی علاقہ میں گھیرا بندی کی گئی، دھماکہ میں ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے۔

دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
دھماکہ، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

یونان کے وسط ایتھنز شہر میں ہفتہ کی صبح وزارت محنت کے باہر زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد علاقے میں افرا تفری کا ماحول ہے۔ حالانکہ اس دھماکہ میں کسی ہلاکت کی خبر نہیں ہے کیونکہ دھماکہ کی خبر پہلے ہی مل چکی تھی اور علاقے کی گھیرا بندی کر لی گئی تھی۔ حالانکہ دھماکہ میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یونان کی پولیس نے دھماکے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ایک اخبار کو نامعلوم شخص نے فون کر وزارت میں بم رکھے ہونے کی جانکاری دی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ اس نے پولیس کو اس کی جانکاری دے دی ہے۔ فون آنے کے بعد علاقے میں گھیرا بندی کی گئی۔ اس دھماکہ میں عمارت کو نقصان پہنچا ہے اور کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئی ہیں۔


ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فون کرنے والے نامعلوم شخص نے حملہ کے پیچھے گوریلا گروپ کا ہاتھ بتایا ہے۔ حالانکہ پولیس اس معاملے کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے اور جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ دھماکہ کس نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ یونان میں سیاسی تشدد کی ایک قدیم تاریخ رہی ہے۔ دھماکہ اور آگ زنی کے واقعات اکثر پیش آتے رہے ہیں۔ حالانکہ چھوٹے دھماکہ خیز مادے زیادہ نقصان نہیں پہنچاتے ہیں۔ حالیہ حادثہ سنگین ہے اور حکومت اس سے فکر مند ہے۔ سرکاری ترجمان پاولوس مارینکس نے ہفتہ کو اوپن ٹی وی براڈکاسٹر کو بتایا کہ حملہ انتہائی تشویشناک ہے اور اس کا تعلق سنگین جرم سے ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔