برطانیہ کے گردوارہ نے ہندوستانی سفیر کو داخلے سے منع کرنے کی مذمت کی
ہندوستانی ہائی کمشنر وکرم دورائی سوامی کو خالصتانی انتہا پسندوں نے گردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا تھا جس کو ہندوستان نے برطانوی حکومت کے ساتھ ا ٹھایا ۔
برطانیہ کے گللاسگو گردوارے نے ہندوستانی ہائی کمشنر کو گردوارے میں جانے سے منع کرنے کے اقدام کی مزمت کی ہے۔ گردوارے نے کہا ہے کہ یہ رویہ غلط تھا اور گردوارے کے دروازے تمام برادریوں اور پس منظر کے لوگوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں ۔
گلاسگو گردوارہ، جہاں ایک ہندوستانی ہائی کمشنر کو خالصتانی انتہا پسندوں نے داخل ہونے سے روک دیا تھا، نے آج ایک بیان جاری کرکے اس واقعے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رویہ غلط تھا اور انہوں نے اس رویہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گردوارہ ایسے رویہ کی سخت الفاظ میں مزمت کرتا ہے۔
"29 ستمبر 2023 کو گلاسگو گرردوارہ میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں ہندوستانی ہائی کمشنر ذاتی دورے پر تھے، جس کی سہولت اسکاٹش پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کی تھی۔ گلاسگو کے علاقے کے باہر سے کچھ نامعلوم افراد نے اس دورے میں خلل ڈالنے کی کوشش کی اور انہیں احاطہ چھوڑنے کے لئے کہا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گردوارہ نے کہا کہ ہندوستانی ہائی کمشنر کے جانے کے بعد بھی ان "بے قاعدہ افراد" نے اجتماع کو پریشان کرنا جاری رکھا۔ "گلاسگو گردوارہ سکھوں کی عبادت گاہ کی پرامن کارروائی میں خلل ڈالنے کے لیے اس طرح کے ہتک آمیز رویے کی سخت مذمت کرتا ہے،"
ہندوستانی ہائی کمشنر وکرم دورائی سوامی کو خالصتانی انتہا پسندوں نے گردوارے میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ ہندوستان نے برطانیہ کی حکومت کے ساتھ اس "ذلت آمیز" واقعہ کو اٹھایا ۔ جونیئر برطانیہ کی وزیر خارجہ این میری ٹریولین نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو تسلیم کیا اور کہا کہ وہ "تشویشناک " ہے۔ انہوں نے ایکس پر کہا، جو پہلے ٹویٹر تھا۔"غیر ملکی سفارت کاروں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور برطانیہ میں ہماری عبادت گاہیں سب کے لیے کھلی ہونی چاہئیں،"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔