دنیا میں کورونا سے41 لاکھ 05 ہزار 450 افراد ہلاک
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42،015 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی ہندوستان میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 12 لاکھ 16 ہزار 337 ہوگئی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا ء سےمتاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 19.13 کروڑ ہوگئی ہے اوراب تک اس کی وجہ سے 41.05 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 19 کروڑ 13 لاکھ 86 ہزار 140 ہوگئی ہے ، جبکہ 41 لاکھ 05 ہزار 450 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار ایک بار پھر تیز ہوگئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3.41 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6.09 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
دنیا میں کورونا متاثرین کے معاملے میں ہندوستان دوسرے اور ہلاکتوں کے معاملے میں تیسرے مقام پر ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42،015 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 12 لاکھ 16 ہزار 337 ہوگئی ہے۔ اس دوران 36 ہزار 977 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ تین لاکھ 90 ہزار 687 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز 1040 کم ہوکر 4 لاکھ 7 ہزار 170 رہ گئے ہیں ۔ اسی دوران 3998 مریضوں کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 18 ہزار 480 ہوگئی ہے۔
ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.30 فیصد ، شفایابی کی شرح 97.36 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔ برازیل متاثرین کے معاملے میں اب تیسرے نمبر پر ہے ، جہاں کورونا انفیکشن کے کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں اور اب تک اس 194 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 5.44 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
انفیکشن کے معاملے میں فرانس چوتھے نمبر پر ہے، جہاں کورونا وائرس سے اب تک 59.52 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 1.11 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہو گئے ہیں ۔ روس میں متاثرہ کورونا کی تعداد 59.31 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.47 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 55.46 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 50،650 مریض ہلاک ہوگئے ہیں ۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کی شدت میں ایک بار پھراضافہ ہو رہا ہے ، یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 55.42 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 1،29،103 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ہلاکتوں کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ ارجنٹینا میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تقریبا 47.84 لاکھ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 1،02،381 ہوگئی ہے۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 46.68 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1،17،131 افراد جاں بحق ہوئے ہیں ۔ اٹلی میں متاثرین کی تعداد 42.93 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 1،27،884 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔
اسپین میں اس وبا سے 41.89 لاکھ سے زیادہ افراد متاثرہوئے ہیں اور 81،148 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 37.54 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور 91،414 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
دریں اثنا ایران نے انفیکشن کے معاملے میں پولینڈ کو پیچھے چھوڑدیا ہے اور وہاں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 35.23 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 87،161 ہوگئی ہے ۔ پولینڈ میں کورونا وائرس سے 28.81 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 75،219 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
انڈونیشیا میں کورونا کے ڈیلٹا ویرئنٹ کے بہت تیزی سے پھیلنے سے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں ، جہاں کورونا انفیکشن کے کیسز 29.50 لاکھ سے عبور کرگئے ہیں جبکہ 76،200 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ میکسیکو میں کورونا کے 26.78 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہ ملک ہلاکتوں کے معاملے میں دنیا میں چوتھے نمبرپر ہے ، جہاں اب تک اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 2،36،810 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔