فرانس خطرات کے پیش نظر سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کو مضبوط بنائے گا
فرانسیسی وزیر دفاع اور سعودی وزیر دفاع نے کئی علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس میں خطے کی صورتحال بالخصوص لبنان اور یمن کی صورتحال پر بھی گفتگوکی گئی۔
ابوظہبی: فرانسیسی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانسیسی وزیر دفاع سیبسٹین لوکورنو اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان فون کال کے بعد فرانس خطرات کے پیش نظر سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون کو مضبوط بنائے گا۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق دونوں وزراء نے دفاعی شعبے میں تاریخی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کی مشترکہ خواہش کا اظہار کیا ہے۔
دونوں وزرائے دفاع نے کئی علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جس میں خطے کی صورتحال بالخصوص لبنان اور یمن کی صورتحال پر بھی گفتگوکی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے فرانس اور سعودی عرب کے مفادات کو لاحق خطرات اور مشرق وسطیٰ اور یورپ کی سلامتی اور استحکام کے حوالے سے بات چیت کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
فرانسیسی وزیر دفاع سیبسٹین لوکورنو نے فون کال کے دوران سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کے لیے اپنے ملک کی گہری وابستگی کی یاد دلائی اور اعلان کیا کہ گلے فروری میں ان کا سعودی عرب جانے کا ارادہ ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔