سابق پوپ بینیڈکٹ سولہویں کا 95 سال کی عمر میں انتقال
پوپ فرانسس نے کہا کہ وہ اکثر ان سے ملاقات کے لئے جاتے رہتے تھے۔ ویٹیکن نے ایک بیان میں کہا کہ افسوس کے ساتھ آپ کو مطلع کرتا ہوں کہ پوپ بینیڈکٹ سولہویں کا آج صبح 9:34 پر انتقال ہو گیا۔
ویٹیکن سٹی: سابق پوپ بینیڈکٹ سولہویں اپنی ویٹیکن رہائش گاہ پر 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ پوپ بینیڈکٹ سولہویں خرابی صحت کی وجہ سے تقریباً ایک دہائی قبل اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے تھے۔ بینیڈکٹ سولہویں نے آٹھ سال سے بھی کم عرصہ کے لئے کیتھولک چرچ کی قیادت کی اور وہ 2013 میں دستبردادر ہونے پر 1415 میں گریگوری بارہویں کے بعد مستعفی ہونے والے پہلے پوپ بن گئے۔ بینیڈکٹ نے اپنے آخری سال ویٹیکن کی دیواروں کے اندر واقع خانقاہ میں گزارے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت جوڑو یاترا کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں: راہل گاندھی
ان کے جانشین پوپ فرانسس نے کہا کہ وہ اکثر ان سے ملاقات کے لئے وہاں جاتے رہتے تھے۔ ویٹیکن نے ایک بیان میں کہا ’’افسوس کے ساتھ میں آپ کو مطلع کرتا ہوں کہ پوپ بینیڈکٹ سولہویں کا آج صبح 9:34 پر ویٹیکن میں Mater Ecclesiae Monastery میں انتقال ہو گیا۔ مزید معلومات جلد از جلد فراہم کی جائیں گی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ سابق پوپ کچھ عرصے سے بیمار تھے اور بڑھتی عمر کی وجہ سے ان کی حالت لگاتار بگڑتی چلی گئی۔ بدھ کے روز پوپ فرانسس نے ویٹیکن میں سال کے آخری خطاب کے دوران سامعین سے اپیل کی کہ وہ پوپ بینیڈکٹ کے لیے خصوصی دعا کریں۔ جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت بیمار ہیں۔
بینیڈکٹ کا پورا نام جوزف رتزنگر بینیڈکٹ تھا اور وہ جرمنی میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی عمر اس وقت 78 سال تھی جب 2005 میں اب تک کے منتخب ہونے والے سب سے معمر پوپ بنے تھے۔ اپنے پاپائیت کے زیادہ تر حصے کے لیے کیتھولک چرچ کو پادریوں کی طرف سے کئی دہائیوں تک بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات، قانونی دعووں اور سرکاری رپورٹس کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سال کے شروع میں سابق پوپ نے اعتراف کیا تھا کہ 1977 سے 1982 کے درمیان میونخ کے آرچ بشپ رہنے کے دوران بدسلوکی کے معاملات سے نمٹنے میں غلطیاں ہوئی تھیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔