افغانستان میں سیلاب سے زبردست تباہی، 122 افراد جان بحق، سینکڑوں زخمی
افغان۔1 ٹی وی نیوز نشریات کے مطابق پروان، کابل، کپیسا، میدن وردک، پنجشیر، نانگہار، لوگر، پاکتیا، نورستان، لاگمان اور کھوست میں سیلاب کے قہر سے اب تک تقریباً 150 مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔
کابل: افغانستان کے مختلف صوبوں میں زبردست بارش کے بعد آئے سیلاب سے اب تک 122 لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور تقریباً 147 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ قومی میڈیا نے وزارت ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے حوالے سے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
اس سے قبل سامنے آئی رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ بدھ کو ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی صورتحال سے 100 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 100 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق مسلسل ہونے والی مانسون کی بارشوں کے سبب صوبہ پروان زیر آب ہو گیا۔ بارشوں سے ڈیمز کے بند ٹوٹ گئے اور آبی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔
صوبہ پروان کے محکمہ صحت کے سربراہ صفی اللہ واراستہ نے میڈیا کو بتایا کہ آبی ریلا اپنے ساتھ 200 سے زائد افراد کو بہا کر لے گیا۔ جبکہ 100 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 15 کی حالت نازک ہے۔ ریلے نے سب سے زیادہ نقصان صوبے پروان کے مرکزی شہر چاریکار کو پہنچایا جہاں 500 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
افغان۔1 ٹی وی نیوز نشریات کے مطابق پروان، کابل، کپیسا، میدن وردک، پنجشیر، نانگہار، لوگر، پاکتیا، نورستان، لاگمان اور کھوست میں سیلاب کے قہر سے اب تک تقریباً 150 مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔