انڈونیشیا: شدید بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 30 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں رواں ہفتہ ہونے والی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

جکارتہ: جنوب مشرقی ایشیا میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے ہونے والی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ جکارتہ سے ملنے والی اطلاعت کے مطابق انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں رواں ہفتہ ہونے والی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہوئے۔ تین قریبی دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے سےکم از کم 4 ہزار افراد متاثر ہوئے۔ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے باعث لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔