امریکی تاریخ میں پہلی بار سفید فاموں کی تعداد میں غیر معمولی کمی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں کی جانے والی مردم شماری کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سفید فام امریکی آبادی کا 60 فیصد سے بھی کم رہ گئے ہیں۔
امریکی تاریخ میں پہلی بار سفید فاموں کی تعداد میں غیرمعمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور غیر ملکی تارکین وطن کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں کی جانے والی مردم شماری کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سفید فام امریکی آبادی کا 60 فیصد سے بھی کم رہ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 18 برس سے کم عمر کے افراد کی اکثریتی آبادی کا تعلق امیگرنٹ کمیونٹیز پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔
1990 میں ایشیائی افراد امریکی آبادی کا 3 فیصد تھے اور اب ان کی تعداد 2 گنا ہونے کا امکان ہے۔ بڑے شہروں کے مضافاتی علاقوں میں بھی متفرق آبادی تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔ ان اعداد و شمارسےیہ بات واضح ہوگئی ہےکہ امریکی سماج میں اب ایک نئےسماج کی تشکیل ہونے جا رہی ہے۔
واضح رہےمغرب کےکئی ممالک میں یہ رجحان نظر آ رہا ہے جن میں کناڈااور برطانیہ دو بڑے ملک شامل ہیں۔اس تبدیلی سے مغرب کے سماج میں ایک نئےسماج کےرونما ہونےکےاشارے مل رہےہیں جس کا اثر وہاں کی سیاست پر زبردست طریقہ سےپڑنےوالاہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔