ماں کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے: شیخ حسینہ کی بیٹی

شیخ حسینہ کی بیٹی صائمہ  واجد نے کہا کہ وہ ملک میں جاری سیاسی بحران اور مشکل وقت میں اپنی والدہ کو نہ تو دیکھ سکتی ہیں اور نہ ہی گلے لگا سکتی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بنگلہ دیش میں جاری سیاسی بحران کے درمیان سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی بیٹی صائمہ واجد نے جمعرات کو کہا کہ انہیں اپنی والدہ کو دکھی دیکھ کر بہت دکھ ہوا ہے۔ صائمہ  واجد نے کہا کہ وہ ملک میں جاری سیاسی بحران اور مشکل وقت میں اپنی والدہ کو نہ تو دیکھ سکتی ہیں اور نہ ہی گلے لگا سکتی ہیں۔

ڈھاکہ ٹریبیون کی خبر کے مطابق، انہوں نے جمعرات کو اپنی والدہ کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے پر 'ایکس' پر اپنا ردعمل پوسٹ کیا اور جانوں کے ضیاع اور ملک میں موجودہ سیاسی بدامنی پر غم کا اظہار کیا۔قابل ذکر ہے کہ صائمہ  واجد کو پوتول کے نام سے جانا جاتا ہے۔ وہ اس وقت ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ ریجنل ڈائریکٹر برائے جنوب مشرقی ایشیا کے طور پر کام کر رہی ہیں۔


واضح رہے بنگلہ دیش میں ایک لمبے وقت سے احتجاج جاری تھا لیکن اس ہفتہ اس احتجاج نے اتنا زور پکڑا کہ وہاں کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو نہ صرف استعفی دینا پڑا بلکہ ملک چھوڑ کر ہندوستان میں پناہ لینی پڑی۔ ان مظاہروں میں تقریبا تین سو افراد نے اپنی جان گنوائی ۔ وہاں عبوری حکومت قائم کر دی گئی ہے جس کی قیادت نوبل انعام یافتہ محمد یونس کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔