سمندری طوفان’ بیرل‘ نے امریکہ میں تباہی مچائی، 8 افراد کی موت

امریکہ میں طوفان کے باعث درخت گرنے اور شدید سیلاب سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اب تک یہ طوفان تقریباً 18 افراد کی جان لے چکا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

سمندری طوفان ’بیرل‘ نے امریکا میں تباہی مچا دی ہے۔ تیز آندھی، سیلاب اور درخت گرنے سے 20 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اسی دوران منگل کو مزید 8 افراد کی موت ہو گئی۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق طوفان کے باعث درخت گرنے اور شدید سیلاب کے باعث 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حکام نے بتایا کہ اس مہلک طوفان کی وجہ سے ٹیکساس میں 7 اور لوزیانا میں ایک اور شخص کی موت ہوئی ہے، اس طوفان نے اب تک تقریباً 18 افراد کی جان لے لی ہے۔ ساتھ ہی طوفان کے بعد پاور گرڈ متاثر ہونے کی وجہ سے ٹیکساس میں 20 لاکھ سے زائد گھر اندھیرے میں ڈوبے رہے، وہاں بجلی نہیں ہے۔ لوزیانا میں بھی 14000 گھر بجلی سے محروم تھے۔ جنوب مشرقی ٹیکساس میں 20 لاکھ سے زائد گھر بجلی کی بندش کی وجہ سے بجلی سے محروم ہو گئے۔ مقامی انتظامیہ ٹوٹی ہوئی تاروں اور بجلی کے خراب گرڈز کی مرمت میں مصروف ہے۔

طوفان کی شدید شکل کے پیش نظر حکومت نے وارننگ جاری کر دی ہے۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر نے کہا کہ ’بیرل‘ منگل کو کمزور ہو گیا تھا اور 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کے ساتھ شمال مشرق کینیڈا کی طرف بڑھ رہا تھا۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ اس سے سیلاب اور بگولہ پیدا ہو سکتا ہے۔ ہیوسٹن میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگ رہتے ہیں جو طوفان، تیز ہواؤں اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔


صرف پچھلے ہفتے ہی، سمندری طوفان ’بیرل‘ نے جمائکا، گریناڈا اور سینٹ ونسنٹ اور گریناڈائنز میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ، جہاں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ طوفان ابھی ہیوسٹن کے جنوب مغرب کی جانب 70 میل کے فاصلہ پر   اس وقت 12 میل فی گھنٹہ کی رفتار طرف سے  بڑھ رہا ہے ۔ منگل اور بدھ کو، یہ لوئر مسیسیپی ویلی اور پھر اوہائیو ویلی کی طرف بڑھنے سے پہلے مشرقی ٹیکساس میں نظر آئے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔