بنگلہ دیش میں جوش و خروش سے منایا گیا عید الاضحی کا تہوار
بنگلا دیش میں عید الاضحیٰ کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے عید کی نماز ادا کی اور ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکباد دی۔
دنیا کے کئی ممالک میں آج عید الاضحی ٰ کا تہوار بڑے جو ش خروش سے منایا جا رہا ہے۔ ہندوستان کے ہر کونے میں عید الا ضحیٰ یعنی بقر عید کے منائے جانے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں ۔ ادھر پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں مسلمانوں کا دوسرا سب سے بڑا تہوار عیدالاضحی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔
صدر ایم عبدالحمید اور وزیراعظم شیخ حسینہ نے عید الاضحی کے موقع پر بنگلہ دیش اور پوری دنیامیں مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے الگ الگ پیغام جاری کئے۔
اسلامک فاؤنڈیشن (آئی ایف) کے مطابق عید کےموقع پر اہم انعقاد یہاں ہائی کورٹ کے ہال کے نزدیک قومی عیدگاہ میں صبح آٹھ بجے کیا گیا۔اس موقع پر یہاں موجود ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے عید کی نماز ادا کی اور ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکباد دی۔
عید الاضحی ہجری کیلینڈی کے ذی الحجہ مہینے کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہے اور یہ تہوار عید کے ستر روز بعد آتا ہےاس کو عید قرباں بھی کہا جاتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔