فوجی تربیت کے دوران ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا طیارہ حادثہ کا شکار، کمانڈر جنرل سمیت 2 افراد ہلاک

فوجی تربیت کے دوران ہی طیارہ حادثہ کا واقعہ پیش آیا، آٹوگائیرو کے ذریعہ فوجی تربیت چل رہی تھی اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا جس میں کمانڈر جنرل حامد مجاندرانی کی موت واقع ہو گئی۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

user

قومی آواز بیورو

ایران اور اسرائیل میں جاری تنازعہ کے درمیان ایک ایرانی تربیتی طیارہ کے حادثہ کا شکار ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں پاکستانی سرحد کے پاس فوجی تربیت چل رہی تھی۔ اسی تربیت کے دوران ’آٹوگائیرو‘ حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ایک کمانڈر جنرل حامد مجاندرانی کی موت واقع ہو گئی۔ اس حادثہ میں پاسدارانِ انقلاب کے ایک پائلٹ کی بھی موت ہو گئی ہے۔

سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران میں یہ حادثہ سیستان اور بلوچستان علاقہ کے پاس واقع سرکن سے ملحق سرحدی علاقہ میں ہوا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ کے مطابق فوجی تربیت کے دوران یہ حادثہ پیش آیا جس میں 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ یہ ایک ’آٹوگائیرو‘ طیارہ تھا۔ آٹوگرائیرو ایک طرح سے ہیلی کاپٹر کی طرح نظر آنے والا طیارہ ہے، لیکن ہیلی کاپٹر سے چھوٹا اور چلانے میں آسان ہوتا ہے۔ ایران میں یہ عموماً پائلٹ کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ آٹوگائیرو کے ذریعہ سرحد کی نگرانی بھی کی جاتی ہے۔ اس کی صلاحیت کے مطابق صرف 2 لوگوں کو ہی سوار کیا جا سکتا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ مئی 2024 میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی موت ہیلی کاپٹر حادثہ کے دوران ہوا تھا۔ اس ہیلی کاپٹر میں مجموعی طور پر 9 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اگست ماہ میں بھی ایک خوفناک طیارہ حادثہ ہوا تھا، لیکن یہ واقعہ برازیل سے متعلق تھا۔ برازیل میں ہوئے اس طیارہ حادثہ میں مجموعی طور پر 62 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔