افغانستان میں خود کش بم دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد57 ہوگئی

ووٹر رجسٹریشن مرکز پر ہونے والے اس خود کش بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے لی ہے، جبکہ طالبان نے اس حملے میں اپنے ہاتھ ہونے سے انکار کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے دشت بارچي علاقے میں آج ایک ووٹر رجسٹریشن مرکز کے باہر خود کش بم دھماکےمیں مرنے والوں کی 57 اورزخمی ہونے والوں کی تعداد تقریباً 200 ہو گئی ہے۔

کابل پولس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل محمد داؤد امین نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق اتوار کو تقریباً 10 بجے خودکش حملہ آور نے انتخابی مرکز کے باہر خود کو بم سے اڑا لیا۔ دریں اثناء، دارالحکومت کابل کے ووٹر رجسٹریشن مرکز پر ہونے والے خود کش بم دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش) نے لی ہے، جبکہ طالبان نے اس حملے میں اپنے ہاتھ ہونے سے انکار کیا ہے۔

داعش کی نیوز ایجنسی اعماق نے اس خود کش دھماکے کی ذمہ داری لینے کا دعوی کیا ہے۔ داعش نے اس معاملے میں کوئی تفصیلی معلومات نہیں دی ہے۔ وزارت صحت کے ایک ترجمان نے کہا کہ خود کش حملہ آور نے اپنے کمر میں دھماکہ خیز مادہ باندھ کر خود كو اڑا دیا، جس میں کم از کم 31 لوگوں کی موت ہو گئی اور 54 دیگر زخمی ہو گئے۔

افغان دارالحکومت کابل میں اتوار کے دن ہوئے ایک خود کش بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 57 ہو گئی ہے۔

طبی حکام نے بتایا ہے کہ اس خونریز کارروائی میں 199 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہلاک شدگان میں پانچ بچے اور بیس خواتین بھی شامل ہیں۔ افغانستان میں اس سال اکتوبر میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کے لیے تیاریاں شروع کی جا چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Apr 2018, 6:11 PM