یورو 2020 فائنل کے بعد شائقین کا ہنگامہ، 49 گرفتار

میچ کے بعد بھیڑ پرقابوکرنے کے دوران پولیس کے 19 افسر زخمی ہوئے اور شائقین کےاس رویہ کی وجہ سے کھیل کو بہت نقصان ہوا ہے ۔

یورو کپ کی فاتح ٹیم ٰتلی تصویر آئی اے این ایس
یورو کپ کی فاتح ٹیم ٰتلی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

یورو 2020 فائنل میں میزبان انگلینڈ کے اٹلی سے ہارجانے کے بعد ویمبلے اسٹیڈیم کے باہر شائقین کے ہنگامہ سے ماحول ناخوشگوارہوگیا۔ صورت حال اتنی خراب ہوگئی کہ لندن میٹروپولیٹین رائٹ پولیس کو سڑکوں پر اتاراگیا۔ سیکڑوں پولیس افسران نے بزورقوت بھیڑکو منتشرکیا۔

اسٹیڈیم کے علاوہ فسادات پولیس لندن کے باہر پکاڈلی سرکس اورلچیسٹر اسکوائر میں بھی نظرآئی۔ جہاں فٹ بال کے کچھ مداح لیمپ پوسٹ پرچڑھ گئے اورکچھ بسوں کی چھت پر۔ میٹروپولیٹین پولیس نے ٹویٹ میں کہا، ’’ہم نے یورو 2020 فائنل مقابلہ کے پیش نظر پولیس مہم چلائی۔ ہزاروں شائقین کاشکریہ، جنہوں نے ذمہ دارانہ رویہ اختیارکیا۔ ہم نے قانون توڑنے پر 49 افرادکو گرفتارکیا ہے۔ بھیڑ پرقابوکرنے کے دوران ہمارے 19 افسر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ رویہ پوری طرح سے ناقابل قبول ہے۔ لندن کے ہمارے تمام افسران کا شکریہ، جنہوں نے پوری رات شہرکو محفوظ رکھنے میں اپناتعاون دیا۔


قابل ذکر ہے کہ فائنل کے بعد ویمبلے اسٹیڈیم میں ہنگامہ کا ایک ویڈیو سامنے آیا تھا، جس میں نظرآرہا ہے کہ شائقین بیریکیڈ کو توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس پراسٹیڈیم کے ترجمان نے بیان جاری کرکرے کہا تھا، ’’ایک چھوٹے سے گروپ نے اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی کی۔ ہم ان لوگوں کوہٹانے کے لئے اسٹیڈیم کے منیجروں اور سکیورٹی اہلکاروں کی مدد لے رہے ہیں۔‘‘

سمجھاجاتا ہے کہ میچ شروع ہونے سے پہلے بھی شائقین نے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ بغیرٹکٹ کے اسٹیڈیم میں داخلہ کی اجازت نہ ملنے پر بھی انہوں نے ہنگامہ کیا تھا، لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے صورت حال کو سنبھال لیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔