کیا طالبانیوں کی آپسی لڑائی میں نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کی موت ہو گئی؟

طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے افغانستان کے نائب وزیر اعظم کا آڈیو پیغام ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انھوں نے اپنے ہلاک ہونے یا پھر زخمی ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

تنویر

یہ خبر زور و شور سے گشت کر رہی ہے کہ طالبان کی اندرونی لڑائی میں افغانستان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر کی موت ہو گئی ہے یا پھر وہ زخمی ہیں۔ حالانکہ اس سلسلے میں ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ اس درمیان نائب وزیر اعظم کا ایک آڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے اپنی موت ہونے یا پھر زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔ ملا عبدالغنی برادر نے آڈیو میں واضح لفظوں میں کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور زخمی بھی نہیں ہیں۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے ملا عبدالغنی برادر کا آڈیو پیغام ٹوئٹ کیا ہے۔ حالانکہ ابھی تک ملا عبدالغنی برادر کی کوئی ویڈیو سامنے نہیں آئی ہے۔ عبدالغنی برادر کی آڈیو سے ان کے ہلاک ہونے یا پھر زخمی ہونے سے متعلق خبر کی تردید تو ہو گئی ہے، لیکن طالبانیوں میں اندرونی جدوجہد کی خبریں لگاتار سامنے آ رہی ہیں۔


واضح رہے کہ طالبان نے 7 ستمبر کو افغانستان کی کارگزار حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ طالبان حکومت میں ملا محمد حسن اخوند کو وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملا عبدالغنی برادر کو نائب وزیر اعظم بنایا گیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل میں جانکاری دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’نئی اسلامی حکومت‘ میں تنظیمی فیصلہ لینے والی طاقتور یونٹ ’رہبری شوریٰ‘ کے چیف ملا محمد حسن اخوند وزیر اعظم ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔