دنیا بھر میں کورونا: اموات کی تعداد 7 لاکھ 97 ہزار سے تجاوز، 2 کروڑ 28 لاکھ سے زیادہ کیسز
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں سات لاکھ 97 ہزار 105 افراد ہلاک اور دو کروڑ 28 لاکھ 60 ہزار 184 متاثر ہو چکے ہیں۔ تا حال ایک کروڑ 55 لاکھ سے زائد مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں سات لاکھ 97 ہزار 105 افراد ہلاک اور دو کروڑ 28 لاکھ 60 ہزار 184 متاثر ہو چکے ہیں۔ تا حال ایک کروڑ 55 لاکھ سے زائد مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں۔ امریکہ اس وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 57 لاکھ 46 ہزار 272 افراد متاثر اور ایک لاکھ 77 ہزار224 ہلاک ہوئے۔
وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں برازیل کا دوسرا نمبر ہے جہاں 35 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ ایک لاکھ 12 ہزار423 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 29 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 54 ہزار975ہے۔ روس میں کورونا وائرس سے 9 لاکھ 42 ہزار 106 افراد متاثر ہیں اور 16 ہزار 99 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار 618 ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5 لاکھ 43 ہزار806 افراد متاثر ہیں جب کہ 59 ہزار 106 اموات ہوئی ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک 1 کروڑ 55 لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 65 لاکھ 47 ہزار ہے۔
برازیل میں کورونا معاملوں کی 35 لاکھ کے پار
برازیلیا: برازیل میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے 45,323 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کل متاثرین کی تعداد بڑھکر 3,501,975 ہوگئی ہے۔ اس دوران 1,204 مریضوں کی موت کے بعد سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھکر 112,304 ہوگئی ہے۔ کورونا انفیکشن والے ملکوں میں برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
ومصر میں کورونا کے 111 نئے معاملے،کل متاثرین 97025
قاہرہ: مصر میں جمعرات کو کورونا وائرس انفیکشن کے 111 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل متاثرین کی تعداد بڑھکر 97,025 ہوگئ ہے۔ مصر کے محکمہ صحت کے مطابق یہ مسلسل 19 واں دن ہے جب کورونا متاثرین کی روزانہ کی تعداد 200 سے کم آئی ہے۔اس سے پہلے جون میں کورونا کے 1774 معاملے سامنے آئے تھے۔ وہیں جمعرات کو کورونا سے 15 اموات ہوئی ہیں جس سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھکر 5212 ہوگئ ہے جبکہ اس دوران 909 مریضوں کے ٹھیک ہونے سے ٹھیک ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 63462 تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیل میں کورونا وائرس کے 1630 نئے معاملے
اسرائیل میں جمعرات کو کورونا وائرس کے انفیکشن کے 1630 نئے معاملے سامنے آنے کی وجہ سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 99،599 ہو گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ہونے والی 16 اموات کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 795 ہوگئی۔ سپتال میں 778 مریض داخل کیے گئے ہیں ، جن میں سے سنگین مریضوں کی تعداد 398 سے کم ہو کر 389 ہوگئی ہے۔ یروشلم میں 1،487 کورونا مریضوں کی بازیابی کے بعد صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 74،579 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 24،225 ہوگئی ہے۔
ارجنٹینا میں ، کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3،20،884 ہو گئی
ارجنٹینا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کے 8225 نئے معاملے درج ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 320،884 ہوگئی ہے۔ ارجنٹینا کی وزارت نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 187 اموات ہوئیں ، جس سے اموات کی مجموعی تعداد 6517 ہوگئی۔ ارجنٹینا میں ، اب تک دو لاکھ 34 ہزار افراد کورونا سے بازیاب ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔