دنیا بھر میں کورونا کا قہر جاری، اموات کی تعداد 8 لاکھ، کیسز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ کے پار

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا دائرہ لگاتار بڑھ رہا ہے اور کیسز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 20 ہزار 216 تک پہنچ گئی ہے، اس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بھی بڑھ کر 8 لاکھ 3 ہزار 201 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کا قہر جاری
کورونا وائرس کا قہر جاری
user

قومی آواز بیورو

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا دائرہ لگاتار بڑھ رہا ہے اور کیسز کی تعداد 2 کروڑ 31 لاکھ 20 ہزار 216 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد بھی بڑھ کر 8 لاکھ 3 ہزار 201 تک پہنچ گئی ہے۔

برازیل میں کوروناوائرس کے 30355 نئے کیسز

برازیل میں جمعہ کے روز کووڈ 19 کے 30،355 سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3،532،330 ہو گئی۔ اسی کے ساتھ ہی 1،054 افراد کی موت ہوگئی جس کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 113،358 ہوگئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔


مصرمیں کورونا کے 123 نئے کیسز

مصر میں جمعہ کو کورونا وائرس کے 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 97،148 ہوگئی۔ مصر کے محکمہ صحت کے مطابق یہ لگاتار 20 واں دن ہے جب یہاں یومیہ کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 200 سے کم ہوئی ہے۔ اس سے قبل 19 جون کو کورونا کے 1774 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اسی کے ساتھ ہی گزشتہ روز یعنی جمعہ کو جان لیوا کورونا سے 19 اموات ہوچکی ہیں ، جس سے مرنے والوں کی تعداد 5،231 ہوگئی ہے جبکہ 856 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ ہی صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 64،318 ہوچکی ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 56 لاکھ سے متجاوز

امریکہ میں جان لیوا کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 56 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے امریکہ میں مجموعی طور پر 5،607،993 افراد کو متاثر کیا ہے ، جبکہ کووڈ19سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 174،924 ہوگئی ہے۔

امریکہ میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست کیلیفورنیا ہے جہاں اب تک 655 374 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ فلوریڈا میں یہ تعداد 593،286 اور نیویارک میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 428،512 ہوچکی ہے۔ خیال رہے کورونا وائرس سے متاثر ہونے اور اموات کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔


کورونا وائرس: آئر لینڈ کے وزیر زراعت کا استعفیٰ

آئر لینڈ کے وزیر زراعت ڈارا کالیری نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کے پیش نظر استعفیٰ دے دیا۔ آئرلینڈ کے وزیر اعظم مشیل مارٹن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے جمعہ کی صبح ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔ بیان کے مطابق مسٹر کیلری نے بدھ کے روز 80 افراد کے ساتھ عشائیہ کیا تھا۔

مسٹرمارٹن نے کہا کہ تقریب میں شامل ہوکر کالیری نے غلط کام کیا۔ انہوں نے کہا’’کووڈ 19 کے قواعد پر عمل پیرا ہونے کے پیش نظر پوری دنیا کے لوگ بہت سی سرگرمیوں میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں یہ پروگرام بھی حکومتی رہنما خطوط کے تحت ترتیب دیا جانا چاہئے تھا۔ آئرلینڈ میں کورونا سے 27 ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ، جب کہ 1776 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ارجنٹائنا میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3،29،043

ارجنٹائنا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8159 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 329،043 ہوگئی۔ ارجنٹائنا کی وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 214 اموات ہوئیں ، جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6730 ہوگئی۔ ارجنٹائنا میں ابھی تک کوروناوائرس کے 24 لاکھ سے زائد لوگوں کا علاج ہوچکا ہے۔


میکسیکو میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 59،610 ہوگئی

میکسیکو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 504 افراد کی جان لیوا کورونا وائرس سے موت ہوگئی ، جس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 59،610 ہوگئی۔ نائب وزیر صحت ہیوگو لوپیز گیٹل نے کہا کہ اسی عرصہ کے دوران کورونا کے 5928 نئے کیسز کی رپورٹ سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 549،734 ہوگئی ہے۔ میکسیکو میں کورونا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 76 ہزار ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔