کورونا ویکسین سے وبا کی مدافعتی صلاحیت میں اضافہ ہوا: سمولارکوک

روس میں انسانوں پر کورونا ویکسین کی جانچ کے عمل کا دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوا۔ اس سے پہلے مرحلے میں جن لوگوں پر اس کا تجربہ کیا گیا تھا انہیں 15 جولائی کو اسپتال سے فارغ کر دیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

ماسکو: روس کے سچیونووف یونیورسٹی میں کلینیکل ریسرچ سنٹر برائے میڈیسن کی سربراہ الینا سمولارکوک نے کہا کہ جن لوگوں پر کورونا ویکسین کا تجربہ کیا گیا ہے ان کی وبا کے قوت مدافعت میں اضافہ ہوا ہے۔ محترمہ سمولارکوک نے کہا ’’جن لوگوں پر اس کا تجربہ کیا گیا تھا اس سے ان کے قوت مدافعت میں اضافہ ہوا ہے۔ ویکسین کا ذاتی اثر پڑتا ہے اورعام طور پر اس میں کئی دن لگتے ہیں ‘‘۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ویکسین کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ قوت مدافعت کا پتہ چلا ہے اور یہ تین ہفتوں کے بعد چلتا ہے۔

سمولارکوک کا کہنا ہے کہ’’اگر اس ویکسین کی تاثیر ثابت ہوجاتی ہے تو اس کی رجسٹریشن کرائی جائے گی اور پھر بڑے پیمانے پر تحقیقی کام شروع کیا جائے گا ، جس میں ایک بڑی تعداد میں لوگوں کو بھی شامل کیا جائے گا جنہیں ٹیکہ لگایا جائے گا اور یہ سمجھنے کی کوشش کی جائے گی کہ بیماری کی مزاحمت کو کب تک محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ ‘‘


قابل ذکر ہے کہ روس میں انسانوں پر کورونا ویکسین کی جانچ کے عمل کا دوسرا مرحلہ پیر کو شروع ہوا۔ اس سے پہلے مرحلے میں جن لوگوں پر اس کا تجربہ کیا گیاتھا انہیں 15 جولائی کو اسپتال سے فارغ کردیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 21 Jul 2020, 10:25 AM