روس یوکرین جنگ: پوتن نے اہل خانہ کو محفوظ انڈر گراؤنڈ شہر بھیج دیا

یہ بنکر سائبیریا کےالتائی پہاڑوں میں واقع ہے جو کہ ایک آرام دہ اور ہائی ٹیک بنکر ہے اور جوہری جنگ کی صورت میں حفاظت کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

جنگ جیسے جیسے خوفناک شکل اختیار کرتی جا رہی ہے ویسے ویسے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں اور جوہری جنگ کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں ۔ ایسے میں روس اور یوکرین جنگ کے درمیان روس کے صدر ولادیمیر پوتن نہ صرف سرخیوں میں ہیں بلکہ اب ان کا خاندان بھی سرخیوں میں آ گیا ہے۔ ایک روسی پروفیسر کا دعویٰ ہے کہ پوتن نے اپنے اہل خانہ کو ایک ایسے زیر زمین (انڈر گراؤنڈ) شہر میں بھیج دیا ہے جہاں ایٹمی ہتھیاروں کے حملے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ پروفیسر کا دعویٰ ہے کہ پوتن نے اپنے خاندان کو سائبیریا میں ایک خفیہ مقام پر بھیج دیا ہے۔

اس نے ولادیمیر پوتن کے بارے میں مزید کئی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ نیوز ۱۸ میں شائع خبر کے مطابق اس حوالے سے ڈیلی میل نے اپنی رپورٹ میں ماسکو اسٹاس انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے پروفیسر ویلری سولووی کے بیانات کا حوالہ دیا ہے۔


رپورٹ میں کہا گیا کہ صدر پوتن نے ایسا اس لیے کیا ہے کیونکہ انہیں خدشہ تھا کہ ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو وہ اپنے خاندان کو محفوظ رکھ سکتے ہیں، اس لیے خاندان کو ایسی جگہ بھیج دیا گیا ہے۔

پروفیسر سولووی نے کئی سنسنی خیز دعوے کیے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پروفیسر سولووی کا پوتن انتظامیہ کے کئی خفیہ اہلکاروں سے براہ راست رابطہ ہے اور وہ بہت زیادہ معلومات رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ زیر زمین شہر سائبیریا کے التائی پہاڑوں میں واقع ہے۔ تاہم رپورٹ میں اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔


پروفیسر نے بتایا کہ پوتن اپنے خاندان کے افراد کو پہلے سے تیار ہائی ٹیک بنکر میں لے گئے ہیں۔ یہ بنکر سائبیریا کے التائی پہاڑوں میں واقع ہے جو کہ ایک آرام دہ اور ہائی ٹیک بنکر ہے اور جوہری جنگ کی صورت میں حفاظت کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔