چین کی امریکہ کو دو ٹوک، اندرونی معاملا ت میں مداخلت کی تو چین سختی سے نمٹے گا

چین نے کہا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدام کرے گا اور جو چین نے کہا ہے اسے کر کے دکھائے گا ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چین نے امریکہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی تو چین اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کرے گا۔

چین کے مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر یانگ جیچی نے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ فون کال کے دوران یہ بات کہی ۔


چین کی وزارت خارجہ نے مسٹر وانگ کے حوالے سے کہا’’ چین اپنی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدام کرے گا اور جوہم نے کہا ہے اسے کر کے دکھائیں گے ‘‘ ۔

مسٹر وانگ کے مطابق امریکہ نے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے اور اس کے قومی مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے مسلسل غلط اقدامات اور بیانات کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔


تائیوان کا مسئلہ چین امریکہ تعلقات میں سب سے زیادہ حساس اوراہم مسائل میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ نام نہاد تائیوان کارڈ کھیلنا جاری رکھتا ہے اور’غلط راستے‘ پر چلتا ہے تو یقیناً اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے کہا’’ہم امریکہ سے صورتحال کو واضح طور پر سمجھنے ، اپنے وعدوں کا سختی سے احترام کرنے، اور ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیوں کا احترام کرنے کی اپیل کرتے ہیں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔