چین نے شدید بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا

مرکز نے خطرات والے بیرونی بجلی کی سپلائی منقطع کرنے اور کھلے علاقوں میں بیرونی آپریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کو کہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

چین کے قومی موسمیاتی مرکز نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔

قومی موسمیاتی مرکز نے اتوار کو یلو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ، مکاؤ، گوانگسی، ہینان، تائیوان اور سیچوان کے کچھ حصوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے، موسم کی رپورٹس نے 80 ملی میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔


مرکز نے مقامی حکومتوں کو موسلا دھار بارش کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا ہے اور ٹریفک انتظامیہ کے حکام سے کہا ہے کہ وہ شدید بارش سے متاثرہ سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کے مناسب اقدامات نافذ کریں۔

مرکز نے خطرات والے بیرونی بجلی کی سپلائی منقطع کرنے اور کھلے علاقوں میں بیرونی آپریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے اور حساس علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کو کہا ہے۔


مرکز نے ضرورت کے مطابق پانی کی نکاسی کو بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات کے نفاذ کے ساتھ ساتھ شہروں، کھیتی باڑی اور مچھلی کے تالابوں کے نکاسی کے نظام کی جانچ کرنے کو بھی کہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔