یمن کے شہرعدن میں کار دھماکہ، صحافی کی موت

یمن کے سب سے اہم اقتصادی مرکز اور بندرگاہی شہر عدن میں بدھ کے روز ایک کار میں دھماکے سے ایک مقامی صحافی کی موت ہو گئی ۔ ایک سرکاری افسر نے یہ اطلاع دی

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

عدن: یمن کے سب سے اہم اقتصادی مرکز اور بندرگاہی شہر عدن میں بدھ کے روز ایک کار میں دھماکے سے ایک مقامی صحافی کی موت ہو گئی ۔ ایک سرکاری افسر نے یہ اطلاع دی۔

ایک مقامی سرکاری افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ’’صحافی صابر نعمان الحیدری جس کار میں جا رہے تھے اس میں آئی ای ڈی نصب کیا گیا تھا ۔ کار جب عدں م کے منصور سے گزر رہی تھی اس وقت اس میں دھماکہ ہوا۔ افسر نے بتایا کہ رات کے وقت پیش آنے والے اس واقعے میں ایک صحافی کی موت ہو گئی اور کچھ راہگیر بھی زخمی بھی ہوئے ہیں۔


صحافی صابر نعمان الحیدری ایک جاپانی خبر رساں ایجنسی کے لیے کام کرتے تھے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں کیوں نشانہ بنایا گیا ہے۔ افسر نے اس پر ہونے کی جانکاری دی ہے۔

ابھی تک کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، حالانکہ حالیہ دنوں میں جنگ زدہ عرب ممالک میں صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے کے کچھ واقعات سامنے آئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔