کیا لمبے جوتوں سے سماجی فاصلے بڑھائے جا سکتے ہیں؟

رومن جوتا ساز نے سماجی فاصلے بڑھانے کے لیے لمبے جوتے تیار کرنے کا تصور کیا اور رومن موچی گریگوری لوپ بے نے سماجی فاصلوں کے لیے 75 سیںٹی میٹر کا جوتا تیار کر لیا ہے۔

کیا لمبے لمبے جوتوں سے سماجی فاصلے بڑھائے جا سکتے ہیں؟
کیا لمبے لمبے جوتوں سے سماجی فاصلے بڑھائے جا سکتے ہیں؟
user

قومی آواز بیورو

دبئی: کرونا وائرس کی عالمی وبا کی روک تھام کے حوالے سے پوری دنیا میں نت نئے طریقے سامنے آ رہے ہیں۔ لوگوں میں سماجی فاصلے بڑھانے اور وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ڈاکٹر اور سائنسدان اپنے اپنے میدانوں میں کام کر رہے ہیں۔ رومن جوتا ساز نے سماجی فاصلے بڑھانے کے لیے لمبے جوتے تیار کرنے کا تصور کیا اور رومن موچی گریگوری لوپ بے نے سماجی فاصلوں کے لیے 75 سیںٹی میٹر کا جوتا تیار کر لیا ہے۔

دارالحکومت بخارسٹ سے 500 کلو میٹر دور کلوچ نابوکا قصبے میں قائم اپنی جوتا فیکٹری میں اس نے ایک منفرد اور لمبا جوتا تیار کیا ہے۔ یہ قابل ذکر ہے کہ جوتا ہاتھ سے چمڑے کی بہترین اقسام کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔ جوتے کی لمبائی 75 سنٹی میٹر ہے۔ مقامی میڈیا کی توجہ کے بعد اسے پوری دنیا سے درخواستیں ملنا شروع ہوگئیں۔


خیال رہے کہ پوری دنیا میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ جاری ہے۔ اے ایف پی کی گزشتہ چوبیس گھنٹے کے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کرونا متاثرین کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ چار لاکھ دو ہزار 867 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکا اور براعظم یورپ کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خطے ہیں۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔