ایف بی آئی کا اعلان، ٹرمپ کو گولی ہی لگی تھی

سابق صدر ٹرمپ کے کان میں جو چیز لگی وہ گولی تھی، چاہے پوری ہو یا چھوٹے ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہو اور وہ  مقتول کی رائفل سے چلائی گئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ایف بی آئی نے جمعہ کو کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو اس ماہ کے شروع میں پنسلوانیا میں ہونے والی ریلی میں ممکنہ قاتل کی طرف سے گولی، یا اس کے  ایک سے ٹکڑے سے ہی نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایف بی آئی نے ایک بیان میں کہا، "سابق صدر ٹرمپ کے کان میں جو چیز لگی وہ گولی تھی، چاہے پوری ہو یا چھوٹے ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہو اور وہ مقتول کی رائفل سے چلائی گئی۔‘‘

محکمہ کی تصدیق اس ہنگامہ آرائی کو روکنے کی کوشش ہے جو ایف بی آئی کے ڈاریکٹر کے بیان کے بعد زور پکڑ رہی تھی۔ نیا بیان ٹرمپ کی چوٹ کے بارے میں وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ابھی تک سب سے براہ راست ہے ۔


واضح رہے کہ کچھ قانون نافذ کرنے والے حکام، بشمول ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے ، پہلے عوامی طور پر کہہ چکے ہیں کہ یہ واضح نہیں تھا کہ ٹرمپ کو گولی لگی تھی ۔ دیگر عہدیداروں نے سوال کیا کہ کیا ٹرمپ کو گولی لگی تھی یا وہ شیشے کے ٹکڑے سے ٹکرا گئے تھے یا نیچے گرتے ہوئے زخمی بھی ہوئے تھے۔

اس سے قبل سابق امریکی صدر اور صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے بتایا کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے بدھ کو امریکی ہاؤس جوڈیشری کمیٹی کی سماعت کو بتایا کہ انہیں شک ہے کہ پنسلوانیا میں ریلی کے دوران ٹرمپ کو گولی ماری گئی تھی یا نہیں؟کروستفر  رے بدھ کے روز ٹرمپ کے خلاف 13 جولائی کو ہونے والے قاتلانہ حملے کے بارے میں بات کرنے کے لیے امریکی ہاؤس جوڈیشری کمیٹی کی سماعت میں شریک ہوئے۔


ٹرمپ نے جمعرات کو کہا، "ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے کل کانگریس کو بتایا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ مجھے چھرے، کانچ یا گولی لگی سے مارا گیا تھا (ایف بی آئی نے کبھی تفتیش بھی نہیں کی!)، لیکن انہیں یقین تھا کہ یہ جعلساز جوبائیڈن سے جسمانی طور پر 'غیر مساوی' تھے۔

سابق صدر نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر "ہمارے ملک میں ریکارڈ سطح پر آنے والے دہشت گردوں اور دیگر مجرموں کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ کرسٹو فر رے کی واحد توجہ پیٹریاٹس کو تباہ کرنااور بائیں بازو کے بنیاد پرست پاگلوں کی حفاظت کرنا ہے۔


ٹرمپ نے کہا کہ اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے ان کی چوٹ کو "کان پر گولی لگنے کا زخم" قرار دیا اور کہا کہ اس میں کوئی شیشہ یا چھلکا نہیں تھا۔صدارتی امیدوار نے کہا، 'یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ ایک زمانے کی مشہور ایف بی آئی نے امریکہ کا اعتماد کھو دیا ہے۔' (یو این آئی کے انپٹس کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔