برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی حالت تشویشناک،آئی سی یو میں منتقل
آئی سی یو وہ جگہ ہے جہاں ڈاکٹر انتہائی بیمار مریضوں کا علاج کرتے ہیں اس لیے بورس جانسن کا آئی سی یو میں ہونا اس بات کی واضح نشان دہی ہے کہ وہ کتنے بیمار ہیں۔
کوروناوائرس کی وبا نہ صرف پور ی دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے بلکہ حکمرانوں کو بھی نہیں چھوڑ رہی ہے۔برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن اس کی زد میں ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہونے پر انھیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ ہوش میں ہیں تاہم ان کی حالت تشویشانک بنی ہوئی ہے۔
واضح رہےبی بی سی کے کرس میسن کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کو آئی سی یو میں منتقل کیے جانے سے پہلے آکسیجن لگائی گئی تھی۔ وزیراعظم کی حالت کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی جا رہی ہیں لیکن ان کے دفتر 10 ڈاؤننگ سٹریٹ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مستقل علامات میں مبتلا رہنے کے بعد ان کی حالت ’بگڑ‘ گئی تھی۔
وائٹ ہاؤس نے ابھی تک برطانوی وزیراعظم کی حالت پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن صدر ٹرمپ کی بیٹی اور مشیر ایوانکا ٹرمپ نے ٹویٹ کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے اتوار کو برطانوی وزیراعظم کے ہسپتال داخلے پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔
آئی سی یو وہ جگہ ہے جہاں ڈاکٹر انتہائی بیمار مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔ اس لیے بورس جانسن کا آئی سی یو میں ہونا اس بات کی واضح نشان دہی ہے کہ وہ کتنے بیمار ہیں۔ آئی سی یو میں ہر مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہوتا لیکن وہاں داخلے کے 24 گھنٹوں کے اندر تقریباً دو تہائی مریضوں کو وینٹی لیٹر پر ڈال دیا جاتا ہے۔
حکام کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کو پیر کو لندن کے سینٹ تھامس ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا تھا ۔55 سالہ مسٹر جانسن کو اتوار کی رات ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ان میں اس سے دس دن قبل وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ان کی طبیعت بگڑنے کے بعد انھیں ’احتیاطی تدبیر‘ کے طور پر انتہائی نگہداشت میں منتقل کیا گیا ہے۔ مسٹر جانسن کی منگیتر کیری سیمننڈز حاملہ ہیں اور خود وائرس کی علامات سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔وزیر خارجہ ڈومنِک راب وزیراعظم کی غیر موجودگی میں ان کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔